• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ نے صدارتی امیدواری باضابطہ طور پر قبول کرلی

Updated: July 20, 2024, 11:36 AM IST | Agency | Washington

امریکی عوام کی خدمت کا عزم کیا، اتحاد پر زور دیا، معاشرہ میں انتشار اور اختلافات کے خاتمے کو ہدف بتایا۔

US presidential candidate Donald Trump. Photo: INN
امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں  پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدواری کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا۔ اس موقع پر انہوں امریکی عوام کی خدمت کرتے رہنے کا عزم کیا اور اپنی تقریر میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے تعلق سے اپنے احساسات بیان کئے۔ انہوں  نے حملے میں  بچ جانےپر کہا کہ ’’مجھے خدا نے بچایا، خدا میرے ساتھ ہے۔ ‘‘ ٹرمپ نے کہا کہ قاتلانہ حملہ میں ان کی زندگی ختم ہو سکتی تھی۔ ان کے مطابق ’’حملے کے بعدہر طرف خون بہہ رہا تھا، پھر بھی میں بہت محفوظ محسوس کر رہا تھا کیوں کہ میرے ساتھ خدا تھا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:مائیکروسافٹ کے سسٹم میں معمولی خلل، پوری دُنیا متاثر

انہوں نے کہا کہ’’ہمارے معاشرے میں انتشار اور اختلافات پھیل گئے ہیں، اسے ٹھیک کرنا ہے۔ ہم اسے جلدی ٹھیک کر دیں گے۔ ‘‘خبر رساں ادارے’’اے پی‘‘ کے مطابق سابق صدر جو جارحانہ بیان بازی کیلئے مشہور ہیں جمعرات کو خطاب کے دوران نرم نظر آئے۔ اس کے ذریعہ انہوں  نے عوام کو ذاتی پیغام دینے کی کوشش کی۔ اپنے اوپر حملے کی جزیات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’بھگدڑ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی جانیں بچ گئیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ گولیاں چل رہی تھیں، اسی دوران ہمارے انتہائی بہادر خفیہ سروس کے ایجنٹ سٹیج پر پہنچ گئے۔ ‘‘ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدواری کیلئےٹرمپ کی نامزدگی ایسے وقت میں  ہوئی ہے جب موجودہ صدر جو بائیڈن پر اپنی امیدواری کے دعوے سے پیچھے ہٹنے کا دباؤ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK