Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا بیرون ملک سفارت خانے بند کرکے محکمہ خارجہ کا بجٹ کم کرنے کا منصوبہ

Updated: April 16, 2025, 6:34 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سفارتخانے، قونصل خانے بند کرکے، محکمہ خارجہ کے بجٹ میں تخفیف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سفارتخانے، قونصل خانے، بند کرکے، محکمہ خارجہ کے بجٹ میں تخفیف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔امریکن فارن سروس ایسوسی ایشن نے۵۰؍ فیصد بجٹ کٹوتیوں کے منصوبے کو ’’لاپرواہ اور خطرناک‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ ماسکو میں سابق امریکی سفیر مائیکل میکفال نے اسے ’’چین کی کمیونسٹ پارٹی کو ایک بڑا تحفہ‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ منصوبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومتی اخراجات میں کمی اور عالمی سطح پر امریکہ کے کردار کو کم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق، محکمہ خارجہ۲۰۲۶ء کے مالی سال (یکم اکتوبر سے شروع) کے لیے۲۸؍ اعشاریہ ۴؍ ارب ڈالر کا بجٹ مانگے گا، جو۲۰۲۵ء کے بجٹ سے۲۶؍ ارب ڈالر کم ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: امریکی معیشت کو تجارتی جنگ اور ٹرمپ کی پالیسی کے سبب ۲۰؍ ارب ڈالر کا نقصان

ٹائمز نے بتایا کہ اگرچہ اس میمو میں انسانی امداد کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں دی گئی، لیکن ترقی پذیر ممالک میں بچوں کو ویکسین فراہم کرنے، ماؤں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے اور گرم خطے کی بیماریوں سے نمٹنے والے پروگرام ختم کر دیے جائیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، یو ایس ایڈ کو مکمل طور پر محکمہ خارجہ میں ضم کردیا جائے گا۔  
حکومتی محکموں کو اس ہفتے تک وائٹ ہاؤس کو اپنی کٹوتیوں کے منصوبے بھیجنے تھے، لیکن محکمہ خارجہ نے اب تک کوئی عوامی اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے۱۰؍ اپریل کے میمو کی حمایت کی ہے یا نہیں، لیکن کانگریس میں غور کرنے سے پہلے انہیں کٹوتیوں پر دستخط کرنے ہوں گے۔ پولٹکس ویب سائٹ پنچ باؤل نیوز کے مطابق، اس دستاویز میں۱۰؍

یہ بھی پڑھئے: چین اب امریکہ کو درآمدات پر ۲۴۵؍فیصد تک ٹیرف ادا کرے گا: ٹرمپ کا تازہ اقدام

سفارتخانے اور۱۷؍قونصل خانے بند کرنے کا منصوبہ ہے، جن میں اریٹیریا، لکسمبرگ، جنوبی سوڈان اور مالٹا میں مشن شامل ہیں۔  فرانس میں پانچ اور جرمنی میں دو قونصل خانے بند کیے جائیں گے، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور اٹلی میں بھی مشن ختم ہوں گے۔ کینیڈا میں، مونٹریال اور ہیلی فیکس میں امریکی قونصل خانوں کو کم کر کے مقامی مدد کے بغیر آخری سطح کی سفارتکاری تک محدود کر دیا جائے گا۔ معاشی تعاون اور ترقی کی تنظیم اور یونیسف جیسے بین الاقوامی اداروں میں امریکی مشن کو ان شہروں میں موجود سفارتی دفاتر کے ساتھ ضم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK