• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹپر ویئر کے رنگ برنگے پلاسٹک ڈبوں کی جاذبیت ختم، کمپنی نے دیوالیہ پن کی عرضی دی

Updated: September 18, 2024, 6:43 PM IST | Washington

کھانا محفوظ رکھنے والے پلاسٹک کے رنگ برنگے ڈبوں کو تیار کرنے والی مشہور کمپنی ٹپر ویئر نے مالی خسارہ کے سبب اپنے دیوالیہ پن سے تحفظ کی عرضی داخل کی، کمپنی نے اپنے قرض دہندگان سے ملاقات کرکے قرضوں کی ازسر نو تشکیل کی، جبکہ کمپنی نے اپنے ایک ملین کے اثاثے ظاہر کئے جبکہ ۱۰؍ بلین کے قرضہ جات ظاہر کئے۔

Tupperware products. Image: X
ٹپر ویئر کی مصنوعات۔ تصویر: ایکس

پلاسٹک کے ہوابند ڈبوں کو تیار کرنے والی مشہورامریکی کمپنی ٹپر ویئر نے منگل کو باب ۱۱؍ کے مطابق دیوالیہ پن سے تحفظ کی عرضی داخل کی ہے، جس کی وجہ معاشی خسارہ اور کم ہوتی مانگ ہے۔اپنے رنگ برنگے کھانوں کو محفوظ رکھنے والے ہوا بندپلاسٹک کے ڈبوں کی اس کمپنی میں کرونا کے دوران عارضی فروغ کے بعد اس کی مانگ میں کمی ہونے لگی۔کروناکے بعد اس کی تیاری میں لگنے والے خام مال کی قیمت میں اضافہ اور مزدوروں کی بڑھتی اجرت نے کمپنی کے منافع پر منفی اثر ڈالا۔ کمپنی کے چیف ایکزیکیٹیو لاری گولڈ مین نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ گزشتہ چند سالوں میں کمپنی کو اقتصادی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سی بی ایس ای بورڈ امتحان: صرف انگلش اور ہندی میں لکھنے سے اردو میڈیم طلبہ پریشان

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹپر ویئر قرضوں کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد دیوالیہ پن سے تحفظ کیلئے عرضی داخل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکی دیوالیہ پن کی عدالت میں دیوالیہ پن کی فائلنگ کے مطابق، ڈسٹرکٹ آف ڈیلاویئر میں قرض دہندگان کی تعداد ۵۰؍ہزار ایک سے ایک لاکھ کے درمیان ظاہر کی۔جبکہ کمپنی نے ۵۰۰؍ ملین سے ایک بلین ڈالر کے تخمینی اثاثے درج کئے، جبکہ ایک بلین سے ۱۰؍ بلین کے قرضہ جات کا تخمینہ ظاہر کیا۔ٹپر ویئر گزشتہ چار سالوں سے اپنے کاروبار میں مندی سے نبرد آزما ہے،

یہ بھی پڑھئے: لندن: مسلم مخالف فساد کے سب سے کم عمر ۱۲؍ سالہ مجرم کو سزا کا اعلان

۲۰۲۱ء کےتیسرے تماہی کے بعد سے مسلسل چھٹی مرتبہ کمپنی کی فروخت میں گراوٹ درج کی گئی۔۲۰۲۳ء میں کمپنی نے اپنے قرض دہندگان سے ملاقات کرکے ایک معاہدہ کیا جس کے تحت قرضوں کی ادائیگی کی ازسر نو تشکیل کی گئی۔اور سرمایہ کاری بینک’’ موئلی اینڈ کو ‘‘کی مدد سے حکمت عملی کے طور پر متبادلات کو حتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK