Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا یو ٹرن! چین پر ٹیرف کم کرنے کا اشارہ

Updated: April 19, 2025, 11:43 AM IST | Agency | New York

امریکی صدر نے کہا:صدر شی جن پنگ اور میرے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

Donald Trump. Picture: INN
ڈونلڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ چین پر درآمدی محصولات (ٹیرف) میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت رک سکتی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے کئی بار مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
 اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ’’صدر شی جن پنگ اور میرے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ تعلق ایسا ہی رہے گا۔ چین سے کئی بار رابطہ ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے اس سوال سے گریز کیا کہ آیا انہوں نے شی جن پنگ سے براہ راست بات کی تھی یا نہیں۔
 جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شی جن پنگ نے خود رابطہ کیا یا کسی اور اہلکار نے، ٹرمپ نے کہا کہ ’’میرے نزدیک بھی یہی بات ہے۔ چین میں اعلیٰ سطح کے افراد نے بات چیت کی ہے اور اگر آپ شی جن پنگ کو جانتے ہیں تو آپ کو معلوم ہے کہ اگر ان کی طرف سے کوئی ان سے رابطہ کرتا ہے تو وہ اس سے آگاہ ہیں۔ ‘‘درآمدی ڈیوٹی پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’امریکی محصولات سے عالمی معیشت کمزور ہوگی‘‘

امریکہ نے چینی اشیاء پر ۱۴۵؍ فیصد تک کا مشترکہ ٹیرف عائد کیا ہے، جب کہ چین نے جوابی محصولات۱۲۵؍ فیصد تک عائد کئے ہیں۔ لیکن ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان محصولات کو مزید بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس نے کہاکہ ’’لوگ ایک خاص حد کے بعد خریدنا چھوڑ دیں گے، اس لئے  ممکن ہے کہ میں اس میں مزید اضافہ نہ کروں، لیکن کم کر دوں۔ ‘‘
 امریکی صدر ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے جس میںٹک ٹاک  کے امریکی یونٹ کی فروخت بھی شامل ہو سکتی ہے۔  ہمارے پاس ایک ٹک ٹاک ڈیل تیار ہے، لیکن یہ چین کی منظوری پر منحصر ہے۔ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اس معاہدے کو روک دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہٹک ٹاک  معاہدہ چین کیلئے  بھی فائدہ مند ہے اور وہ اس معاہدے کی منظوری دے سکتا ہے۔ یہ معاہدہ دنیا کی کچھ بہترین کمپنیوں کیساتھ ہے  اور مجھے لگتا ہے کہ چین اسے ہوتا ہوا دیکھنا چاہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK