۲۰۱۸ء کی فلم ’’تمباڑ‘‘ اپنی ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنےو الی فلم بن گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ۱۳؍ ستمبر کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے دو ہفتوں میں باکس آفس پر ۴۵ء۲۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2024, 1:05 PM IST | Mumbai
۲۰۱۸ء کی فلم ’’تمباڑ‘‘ اپنی ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنےو الی فلم بن گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ۱۳؍ ستمبر کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے دو ہفتوں میں باکس آفس پر ۴۵ء۲۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم تمباڑ نے اپنی ری ریلیز کے بعد دگنا کامیابی حاصل کی ہے۔ ۱۳؍ستمبر کو اپنی ری ریلیز کے بعد باکس آفس پر کلیکشن کے معاملے میں تمباڑ نے نئی آنے والی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ مداحوں نے ری ریلیز کے بعد تمباڑ کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ ۱۰؍ دنوں میں دوسرے پیر تک تمباڑ نے ۶۳ء۶۳؍ کروڑ روپے، جن میں فلم کا حقیقی کلیشن ۱۲؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم کے حقیقی کلیشن کو شامل کرنے کے بعد یہ رقم ۳۴؍ کروڑ ہوگی۔ تمباڑ جس طریقے سے کامیابی حاصل کر رہی ہے، اس طرح اس کے جلد ہی ۴۰؍ کروڑ کی کمائی کرنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کولڈ پلے کنسرٹ:۵؍اسٹار ہوٹلز کے کرائے میں ۱۰؍ سے ۱۵؍ گنا اضافہ، پرواز بھی مہنگی
پیر کو تمباڑ نے فلم گھلی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا اور ۲۰۰۰ء سے اب تک ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ فلم گھلی نے اپنی ری ریلیز کے بعد ۵۰ء۲۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی لیکن تمباڑ نے اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے ۷۰ء۲۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تمباڑ پہلے بھی دیگر کامیاب ری ریلیز فلموں، جیسے شعلے تھری ڈی (۱۳؍ کروڑ)، لیلیٰ مجنوں (۵۰ء۱۱؍ کروڑ) اور دیگر ،کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اس فلم نے اب ری ریلیز فلموں کی دنیا میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔