• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولڈ پلے کنسرٹ: ۵؍اسٹار ہوٹلز کے کرائے میں ۱۰؍ سے ۱۵؍ گنا اضافہ، پرواز بھی مہنگی

Updated: September 25, 2024, 10:43 PM IST | Mumbai

جنوری میں ہونے والے برطانوی راک بینڈ ’’ کولڈ پلے‘‘ کے کنسرٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ان تاریخوں میں ۴؍ اور ۵؍ اسٹار ہوٹل میں کمروں کے کرایہ میں دس سے پندرہ گنا کا اضافہ ہو گیا ہے،عام دنوں میں ساڑھے بارہ ہزار فی رات کی جگہ اب ایک لاکھ ۹۰؍ ہزار روپے میں کمرے دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ ہوائی پروازیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

برطانیہ کا راک بینڈ’’کولڈ پلے‘‘ جو جنوری میں نئی ممبئی میں اپنا کنسرٹ پیش کرنے والا ہے ، اس کی دیوانگی کا یہ عالم ہے کہ نوی ممبئی حتیٰ کہ ممبئی کے ۴؍ اور ۵؍ ستارا ہوٹل میں کمروں کا ملنا اس پروگرام کے ٹکٹ حاصل کرنے جیسا مشکل ہو گیا ہے۔ جنوری ۱۷؍ اور ۱۸؍اور ۲۱؍ کو ہونے والے اس پروگرام کی تاریخوں میں ہوٹل کے کمروں کا کراۓ میں عام دنوں کے مقابلے میں ۱۰؍ سے ۱۵؍ گنا کا اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کنسرٹ نوی ممبئی کے ڈی وائے پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا ہے۔جب کہ اس کی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے مداحوں میں زبر دست جوش دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: مارسیلس ولیمز؛ بے گناہ کو بچانے کی طویل جدوجہد کے باوجود سزائے موت

نوی ممبئی کے تاج ہوٹل کے ویوانتا میں ان تاریخوں میں کوئی بھی کمرہ دستیاب نہیں ہے۔ جبکہ ہوٹل شیراٹن میں فور پوائنٹ میں ہی دستیاب ہے، جس کا ایک رات کا کرایہ عام دنوں کے۱۲؍ہزار ۵۰۰؍ کے مقابلے میں ایک لاکھ ۸۰؍ہزار ہو چکا ہے۔اسی طرح میرٹ ایکزیکیٹیو میں لکثری کمرے کا کرایہ عام دنوں میں ۱۲؍ ہزار ۵۰۰؍ کے مقابلے میں ایک لاکھ ۹۰؍ہزار ہو گیا ہے۔ بی کے سی میں موجود سوفی ٹیل میں بھی عام کمرہ ۵۰؍ فیصد سے ۶۰؍ فیصد اضافہ کے ساتھ۳۴۰۰۰؍ میں دستیاب ہیں۔جبکہ ٹرائڈنٹ میں ۲۲۰۰؍ میں عام کمرہ دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اقوام متحدہ موجودہ مسائل کے حل میں قائدانہ کردار سنبھالنے سے قاصر ہے‘‘

نوی ممبئی میں اس سے قبل کمروں کے کرایہ کی اعلیٰ ترین سطح ۵۰؍ ہزار تھی۔ ہوٹل ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایک سینئیر ایکزیکیٹیو کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان اس موقع کا حتی الامکان فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کرایہ میں اس حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ انہیں تاریخوں میں ہوائی سفر کےکرایہ میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔مثلاً دہلی سے ممبئی کی براہ راست پرواز کا کرایہ ۴۴۰۰؍ کے مقابلے میں ۶۰۰۰؍ اور بنگلورو سے ممبئی کی براہ راست پرواز کا کرایہ ۳۸۰۰؍ کے مقابلے میں ۶۱۰۰ ؍ روپے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ کولڈ پلے کنسرٹ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے ایک کروڑ ۳۰؍لاکھ افراد نے ویب سائٹ کا رخ کیا، جس کے سبب آغاز کے کچھ ہی سیکنڈ بعد ویب سائٹ کریش ہو گئی۔جبکہ بک مائی شو پر اس کنسرٹ کے ایک لاکھ پچاس ہزار ٹکٹ ہی دستیاب تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK