• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترکی: دو الگ واقعات میں دور سمندر میں پھنسے ۳۵؍ تارکین وطن کو بچایا گیا

Updated: July 17, 2024, 11:18 PM IST | Ankara

یونانی بحریہ کی جانب سے ترکی کی سمت بھیجے گئے تارکین وطن کی دو کشتیوں کو ترکی کوسٹ گارڈ نے بچالیا۔ دو الگ الگ واقعات میں جو ایک دوسرے سے مماثل تھے ۳۵؍ تارکین وطن کو بچا کر قانونی کارروائی کے بعد حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ساتھ ہی دو مشتبہ انسانی اسلگلر کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ترکی کے سمندری حفاظتی دستے کا کہنا ہے کہ اس نے یونانی بحریہ کی جانب سے ترکی کے سمندری پانی میں دھکیلے گئے ۳۵؍ بے ضابطہ تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ترکی کے جنوب مغربی خطے مغلا کے فیتحئے کے ساحل سے دور منگل کو ۲۵؍ تارکین وطن کو اس وقت بچا لیا جب ان کی ربر کی کشتی کی موجودگی کا علم ہوا۔ کوسٹ گارڈ کمانڈ نے کہا کہ یو نانی دستے کے ذریعے دھکیلے گئے ان تارکین وطن کو کامیابی سے بچ لیا گیا ، جبکہ اس انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ان تارکین وطن کو کارروائی کےبعد خطے کے تارکین انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء: فلسطینی کھلاڑی عنقریب روانہ ہوں گے

اسی طرح کے ایک مماثل واقعے میں ازمیر خطے کےسفیرہسار ساحل سے دور ۱۰؍ تارکین وطن کی ربر کی کشتی کی نشاندہی کی ، کوسٹ گارڈ کی ٹیم نےبر وقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچا لیا، ان تارکین وطن کو بھی یونانی عناصر نے ترکی کے زیر انتظام سمندر کی جانب دھکیلا تھا۔ان تارکین وطن کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے بعد خطے کی تارکین وطن انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK