ترکی کے رتلکیا اسکائی ریزارٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ۱۰؍ افراد جبکہ ۳۲؍ زخمی ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے جبکہ ترکی کے وزیر انصاف نے آتشزدگی کی تفتیش کیلئے ۶؍ پراسیکیوٹرز کو بھیجا ہے۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 5:06 PM IST | Ankara Capital of Turkey
ترکی کے رتلکیا اسکائی ریزارٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ۱۰؍ افراد جبکہ ۳۲؍ زخمی ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے جبکہ ترکی کے وزیر انصاف نے آتشزدگی کی تفتیش کیلئے ۶؍ پراسیکیوٹرز کو بھیجا ہے۔
ترکی کی داخلی امور کی وزارت نےاعلان کیا ہے کہ ’’ترکی کے مشہور کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’’ترکی کے کرتلکیا اسکائی ریزارٹ میں آتشزدگی کے سبب ۱۰؍افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر ۳۲؍ زخمی ہوئے ہیں۔ داخلی امورکے وزیر علی یرلی کایا نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’۱۲؍ منزلہ گرینڈ کرتال ہوٹل میں نصف رات ۳؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر آگ لگنے کی شروعات ہوئی تھی۔‘‘ نجی این ٹی وی براڈکاسٹر نے کہا کہ ’’آتشزدگی کی وجہ سے ۳؍ افرا د نےہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی تھی۔‘‘ یہ ریزارٹ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے ۱۷۰؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
#BREAKING #TURKIYE #BOLU #TURKEY #TURQUIA #Yangin #Fire #Incendio
— LW World News 🌍 (@LoveWorld_Peopl) January 21, 2025
Horrific incident during school holidays 💔
🔴 TURKIYE :📹 TRAGIC FATAL FIRE AT A HOTEL IN POPULAR KARTALKAYA SKI RESORT IN BOLU CITY
At least 10 people killed, with people jumping out of windows in panic !… pic.twitter.com/OUUdO2AScq
نصف شب ریزارٹ میں لگنے والی یہ آگ تیزی سے پھیل گئی ۔ تاہم، آتشزدگی کی وجہ ابھی نامعلوم ہے۔ ٹی وی پر تصاویرمیں دکھایا گیا ہے کہ ہوٹل کے پیچھے دھوئیں کے بڑے بڑے مرغولے اٹھ رہے ہیں۔ ہوٹل کے پہاڑی پر واقع ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کیلئے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ہیڈ ماسٹر کی کوششوں سے ایک سرکاری اسکول کی صورت بدل دی گئی ہے
مقامی میڈیا کے مطابق ’’ہوٹل میں اس وقت ۲۳۷؍ افراد رکے ہوئے تھے۔ ہوٹل میں موجود افراد کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ ترکی کے وزیر انصاف یلماز ٹنک نے کہا کہ ’’آتشزدگ کی تفتیش کیلئے ۶؍ پراسیکیوٹرکو جائے وقوع پر بھیجاگیا ہے۔‘‘ ترکی کے وزیر صحت، داخلی امورکے وزیر اور وزیر ثقافت بعد میں جائے حادثے کا دورہ کرسکتے ہیں۔