• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرکزی ایجنسیوں کیخلاف ترنمول کانگریس کے لیڈروں کا ۲۴؍ گھنٹے کا احتجاج

Updated: April 10, 2024, 12:37 AM IST | Agency | New Delhi

الیکشن کمیشن کےدفتر کے سامنے احتجاج کی کوشش، حراست میں پولیس اسٹیشن لائے گئے تو وہیں دھرنا دے دیا، تینوں ایجنسیوں کے سربراہان تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

TMC Member of Parliament Sagarika Ghosh speaking to the media. Photo: PTI
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ساگاریکا گھوش میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

مرکزی ایجنسیوں کے خلاف دہلی میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سڑکوں پر اتری ہوئی ہے۔ پارٹی کے لیڈران گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ پارٹی نے ۲۴؍گھنٹے کے دھرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دینا شروع کیا تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور دہلی کے مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں پر یہ دوبارہ دھرنے پر بیٹھ گئے اور اپنے مطالبات کو لے کر آواز اٹھا نے لگے۔ پارٹی لیڈروں نے پوری رات تھانے میں گزاری اور صبح دوبارہ دھرنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھئے: مہاوکاس اگھاڑی کمر بستہ، سیٹوں کی تقسیم مکمل

اس بارے میںٹی ایم سی کی راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے کہا کہ ٹی ایم سی کی ہڑتال ۲۴؍ گھنٹے سے جاری ہے۔  پیر کی شام میں۵ ؍ بجے  ہم دھرنے پر بیٹھے تھے اور یہ منگل کی شام تک جاری رہے گا ۔ اس دوران ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے سربراہان کو ہٹایا جائے۔ الیکشن کمیشن ان سبھی کا تبادلہ کرے تاکہ الیکشن منصفانہ طریقے سے ہو سکے۔ ساگاریکا گھوش نے الزام عائد کیا کہ مرکزی ایجنسیاں این آئی اے، سی بی آئی، آئی ٹی اور ای ڈی کا مودی حکومت عام انتخابات میں اپوزیشن کے خلاف کھلے عام غلط استعمال کر رہی ہے۔ اس کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی ایجنسیوں کے خلاف دھرنا دینے والے ٹی ایم سی لیڈران میں ڈیرک اوبرائن، محمد ندیم الحق، ڈولا سین، ساکیت گوکھلے، ساگاریکا گھوش، ایم ایل اے وویک گپتا، سابق ایم پی ارپیتا گھوش، شانتانو سین اور ابیر رنجن بسواس اور پارٹی کے مغربی بنگال اسٹوڈنٹ ونگ کے نائب صدر سدیپ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK