• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹویٹر اب مکمل طور پر ایکس؛ ایلون مسک کا اعلان

Updated: May 17, 2024, 4:15 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آج صبح ایکس (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا) کے مالک ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ اب ٹویٹر ہر اعتبار سے ایکس بن گیا ہے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس پر ایکس کا لوگو منفرد نظر آرہا ہے۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر : آئی این این

آج جب ایکس صارفین نے ’’ٹویٹر ڈاٹ کام‘‘ پر لاگ اِن کیا تو یہ لنک انہیں ’’ایکس ڈاٹ کام‘‘ پر لے گئی۔ چند گھنٹوں بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’اب ٹویٹر ہر اعتبار سے ایکس ہوگیا ہے۔‘‘ ویب براؤزر سے ٹویٹر پر جانے والے صارفین کو یہ پیغام موصول ہوا: ’’ویلکم ٹو ایکس ڈاٹ کام! ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنا یو آر این تبدیل کررہے ہیں لیکن آپ کی پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی ٹیم کو معطل کرنے کی تجویز پر فیفا قانونی مشاورت حاصل کرے گا

آج صبح ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اب ٹویٹر مکمل طور پر ایکس ڈاٹ کام ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اب ہر اعتبار سے ٹویٹر، ایکس ہے۔‘‘ انہوں نے ایکس کے لوگو والی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں نیلے دائرہ پر سفید رنگ سے ایکس (X)لکھا ہوا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ ایلون مسک ایکس کا لوگو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔ایکس کے آفیشیل اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ شیئر کیا گیا جس میں لکھا ہے: ایکس ڈاٹ کام۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK