• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

طوفان یاگی: ویتنام میں زور کم، میانمار کے کئی دیہاتوں میں سیلابی کیفیت

Updated: September 13, 2024, 10:07 PM IST | Naypyidaw

وسطی میانمار میں مانڈلے علاقے کی یامیتھن ٹاؤن شپ میںطوفان یاگی کے سبب دو دن کی مسلسل بارش سے سیلاب آنے کے بعد کم از کم ۱۷؍ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ میانمار کے سیکڑوں دیہات سیلاب سے متاثر ہیں۔ یہاں ۵۰؍ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

People in Myanmar are forced to relocate due to floods. Photo: INN.
میانمار میں لوگ سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

وسطی میانمار میں مانڈلے علاقے کی یامیتھن ٹاؤن شپ میں دو دن کی مسلسل طوفانی بارش سے سیلاب آنے کے بعد کم از کم ۱۷؍ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ میانمار کے سیکڑوں دیہات سیلاب سے متاثر ہیں۔ میانمار کی نیشنل فائر سروس نے جمعہ کو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ۵۰؍ ہزارسے زیادہ افرادنقل مکانی پر مجبور ہیں۔ سن تھاے گاؤں میں ایک خاتون نے اے ایف پی کو بتایا’’ہم بہت بھوکے اور پیاسے ہیں۔ تقریباً تین دن ہو گئے ہمارے پاس کھانا نہیں ہے۔ ‘‘فوجیوں نے سیلاب زدہ دیہات کے مکینوں کو دریاؤں اور نالیوں سے بچا کر محفوظ علاقے میں منتقل کرنے کی کوشش کی۔ گاؤں کے قریب ایک اور شخص نے کہا کہ میں نے پہلی بار اس طرح کے سیلاب کا تجربہ کیا ہے۔ ہمارے پاس تیاری کیلئے وقت نہیں تھا۔ یہ بہت خوفناک تجربہ تھا۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے آس پاس کے علاقے میں سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بجلی کے ٹاور، عمارتیں، سڑکیں، پل اور مکانات تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئے: جنین:اسرائیلی چھاپوں سے ۳۵؍ ہزار فلسطینیوں کیلئے پانی کی سپلائی تباہ ہو گئی ہے: یو این

ویتنام میں سیلاب کا زور کم ہوا
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں سیلاب کا اثر کم ہونے کے بعدشہری ، بیلچوں، برشوں اور ہوزوں سے لیس سڑکوں سے ملبہ اور کیچڑ کو صاف کرتے نظر آئے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کل دوپہر کو پانی کم ہونا شروع ہوا تو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے صاف کرنا شروع کیا۔ لیکن ہمارے خاندان کو مکمل صحت یاب ہونے میں کئی دن لگیں گے۔ بتا دیں کہ طوفان یاگی سے شمالی تھائی لینڈ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK