• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

متحدہ عرب امارات میں سیلاب کے نتیجے میں ۴؍ہلاکتیں ، آلودہ پانی کے سبب کچھ لوگ بیمار

Updated: April 25, 2024, 4:50 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات میں سیلابی بارش میں ۴؍افراد ہلاک جبکہ کچھ لوگوں میں آلودہ پانی سے وابستہ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کچھ لوگو ں میں یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کا علاج کیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شدید بارش اور سیلاب کے بعد کچھ افراد  میں آلودہ پانی سے وابستہ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔بدھ کو دیر گئے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے لوگ متاثر ہیں یا ان کی کن علامات کا علاج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

وزارت نے کہا کہ ’’بہت محدود تعداد میں ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں آلودہ پانی سے متاثر ہونے کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ان کااسپتال میں علاج کیا گیا۔اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پانی کس چیز سے آلودہ ہوا تھا۔
متحدہ عرب امارات ۱۶؍اپریل کو ریکارڈ بارشوں کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں خلیجی مماملک کے کچھ حصے زیر آب ہو گئے تھے ۔ دبئی اور شمالی شہروں سمیت کچھ علاقوںمیں بھاری سیلاب آ گیا تھاجس میں ۴؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔متحدہ عرب امارات میں شدید سیلاب سے فلپائن کے ۳؍ مزدور ہلاک ہو ئے تھے۔
فلپائن کے تارکین وطن کارکنوں کے محکمہ نے اطلاع دی کہ سیلاب کے دوران ۲؍ خواتین اپنی گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے جاںبحق ہو گئیں اور ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی گاڑی ایک گڑھے میں گر گئی۔ تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست کی ۷؍ امارات میں سے ایک اور راس الخیمہ میں ایک ۷۰؍سالہ شخص کے گاڑی کے ساتھ بہہ جانے کے بعد ہلاکتوں سے تعداد کم از کم ۴؍ ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK