• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

متحدہ عرب امارات نے۵؍ افریقی ممالک کومنکی پاکس ویکسین روانہ کیں

Updated: September 01, 2024, 5:59 PM IST | Abu Dhabi

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نےمنکی پاکس (ایم پاکس)ویکسین لے جانے والے کئی طیارے ۵؍ افریقی ممالک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، کوٹ ڈی آئیوری اور کیمرون کیلئے روانہ کئے ہیں۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے۵؍ ملین ڈالر کا فنڈ مختص کیا تھا۔

Monkeypox vaccine. Photo: INN.
منکی پاکس ویکسین۔ تصویر: آئی این این۔

متحدہ عرب امارات نےمنکی پاکس (ایم پاکس)ویکسین لے جانے والے کئی طیارے ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، کوٹ ڈی آئیوری اور کیمرون کیلئے روانہ کئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پانچ افریقی ممالک کی اس وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے اور اس کے اثرکو کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے، جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی صحت کی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت شیخ شخبوت بن نہیان النہیان نے کہا کہ یہ حمایت بحرانوں اور آفات کے دوران دیگر ممالک کی مددکیلئے ملک کے ثابت قدم عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانی اقدارکیلئے وابستگی کی عکاسی کرتا ہے جو دنیا بھر میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کرنے کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ پر حملوں میں ۴۸؍ جاں بحق، مغربی کنارہ پر جنین کا محاصرہ

قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے۵؍ ملین ڈالر کا فنڈ مختص کیا تھا۔ بتا دیں کہ غزہ میں سنیچر کو شروع ہونے والی پولیو ویکسین مہم ڈبلیو ایچ او کے ذریعے غزہ کے ۱۰؍ سال سے کم عمر کے۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزارسے زیادہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے چلائی گئی ہے۔ جنگ زدہ سوڈان اور جنوبی سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے، یو اے ای نے اقوام متحدہ کے یونیسیف کے ساتھ۷؍ ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدہ سوڈان میں یونیسیف کے آپریشنز کیلئے۶؍ ملین ڈالر اور جنوبی سوڈان میں اس کی سرگرمیوں کیلئےایک ملین ڈالر مختص کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK