• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اُدھو ٹھاکرے نے محمد عارف بامنےکو مدعو کیا، حوصلہ افزائی کی

Updated: December 25, 2024, 2:39 PM IST | Agency | Mumbai

گیٹ وے آف انڈیا پر ہونے والے کشتی حادثے میں اپنی جان پر کھیل کر ۳۰؍ سے زائد مسافروں کی جان بچانے والے محمد عارف بامنے کی ہمت اور حوصلہ کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے۔

Muhammad Arif Bamane with Uddhav Thackeray. Photo: INN
عارف بامنے ادھو ٹھاکرے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

گیٹ وے آف انڈیا پر ہونے والے کشتی حادثے میں اپنی جان پر کھیل کر ۳۰؍ سے زائد مسافروں کی جان بچانے والے محمد عارف بامنے کی ہمت اور حوصلہ کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے اور اب شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے انہیں اپنے گھر ماتوشری بلاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھئے:ایلیفنٹا حادثہ: ۳؍سالہ بچی کی جان بچانےکیلئے سخت مشقت کرنی پڑی

ادھو ٹھاکرے نے عارف بامنے کی حاضر دماغی، ہمت اور حوصلہ اورانسان کی جان ہر قیمت پر بچانے کے ان کے جذبے کی زبردست ستائش کی۔ ادھو ٹھاکر ے نے عارف بامنے کو شال اوڑھاکر اور گلدستہ پیش کرکے ان کی ہمت بڑھائی۔ ادھو ٹھاکرے نے عارف بامنے کے ساتھ ساتھ ان کی کشتی کے عملے میں شامل کفایت ملّا، تپس کار، نندوجن کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کی جانب سے سبھی کو رقم کا چیک بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK