مغربی لندن کے ہنزلو میں رہائش پذیر برطانوی نژاد ہندوستانی بچے کرش ارورہ کا آئی کیو لیول (۱۶۲؍) البرٹ آئنسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ہے۔کرش ارورہ چیس، پیانو اور دیگرچیزوں میں ماہر ہیں۔ وہ ریاضی داں بننے کے خواہشمند ہیں۔
EPAPER
Updated: December 02, 2024, 4:11 PM IST | London
مغربی لندن کے ہنزلو میں رہائش پذیر برطانوی نژاد ہندوستانی بچے کرش ارورہ کا آئی کیو لیول (۱۶۲؍) البرٹ آئنسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ہے۔کرش ارورہ چیس، پیانو اور دیگرچیزوں میں ماہر ہیں۔ وہ ریاضی داں بننے کے خواہشمند ہیں۔
۱۰؍ سالہ برطانوی نژاد ہندوستانی ذہین بچے کریش ارورہ، مغربی لندن کےہنزلومیں رہائش پذیر ہے، نے اپنے آئی کیولیول سے البرٹ آئنسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ غیر معمولی ذہانت کے حامل کریش ارورہ نہ صرف یہ کہ تعلیم میں اچھے ہیں بلکہ وہ چیس کھیلنے میں بھی قابل ہیں۔ انہوں نے چیس میں ۴؍ ماہ کی مشق کے بعد اپنے استاد کو بھی شکست دی تھی۔ کرش ارورہ نے مینسا ہائی آئی کیو سوسائٹی کیلئے منتخب ہونے کے بعد دی سن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ مینسا نے میرا انتخاب کیا ہے اور مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی کہ میراآئی کیو لیول البرٹ آئنسٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ ‘‘
کم عمری سے ہی کرش ارورہ میں غیر معمولی صلاحتیں تھیں جیسے وہ ۴؍سال کی عمر سے ہی روانہ سے مطالعہ اور پلک جھپکتے ہیں اعشاریہ والی تقسیم حل کر لیتے تھے۔ کرش ارورہ کے والدین مولی اور نسچل نے بتایا کہ ’’انہوں نے کرش ارورہ کیلئے ایک ٹیچر کو ہائیر کیا ہے جنہیں وہ روزانہ شکست دیتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ای وی ایم ہیکنگ کے دعوےپر ایف آئی آر درج
کرش ارورہ تعلیم کے علاوہ پیانو میں بھی اچھے ہیں۔ ان کے بہترین مشاغل میں سے ایک پیانو بجانا ہے جس میں انہوں نے گریڈ ۷؍ حاصل کیا تھا۔ انہیں ۶؍ ماہ میں ۴؍ گریڈ مکمل کرنے اور متعدد موسیقی کے مقابلے جیتنے کے بعد ٹرینیٹی کالج کے ’’ہال آف فیم‘‘ پر جگہ دی گئی تھی۔ کرش ارورہ میں منفرد ’’پچ‘‘ کی صلاحیت بھی موجود ہے یعنی انہیں موسیقی کے آلات یا ساز یاد رکھنے کیلئے نوٹس کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ اپنی یادداشت کا استعمال کرکے پورا نغمہ یاد کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں کرش کی والدہ مولی نے کہا کہ ’’کرش ایک اسپنج کی طرح ہے، جو ہر شئے اپنے اندر سما لیتا ہے۔ وہ جو بھی کرتا ہے اس میں ماہر ہوجاتا ہے۔‘‘ کرش اپنے فارغ اوقات میں پڑھای میں اپنے دوستوں کی مدد کرتا ہے۔ تاہم، اس کی ٹیچر نے اسے کچھ کلاسیں دی ہوئی ہیں جس میں اسے طلبہ کو ریاضی پڑھانی ہوتی ہے۔
زیادہ آئی کیو لیول ہونے کے چیلنجز
کرش ارورہ حال ہی میں کوئین ایلزبتھ اسکول سے اپنے نئے سفر کی شروعات کر رہے ہیں جو برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ۱۱؍ پلس امتحان کامیاب کئے ہیں جس میں انہوں نے ریاضی میں ۱۰۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ۵۰؍ منٹ کے دورانیے میں ۶۰؍سوالات کے جوابات مکمل کئے۔ کیرش کیلئے یہ امتحان بہت آسان تھا۔ کرش ارورہ نے برطانیہ کے ایک اخبار میٹرو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پرائمری اسکول بیزار کن تھا۔ میں نے وہاں کچھ بھی نہیں سیکھا۔ وہاں ہمیں دن بھر تقسیم کرنی ہوتی تھی اور لکھنا ہوتا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نئے اسکول جانے کی تیاری کررہا ہوں جہاں میرے لئے نئے چیلنجز ہوسکتے ہیں۔‘‘
کرش پیانو میں بھی ماہر ہیں۔ تصویر: ایکس
جب ان کے والدین سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ’’جیسے جیسے کرش بڑا ہورہا ہے ویسے ویسے ہمیں اسے سنبھالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے لیکن ہمیں اس کی خوشی بھی ہے۔ کرش سوالات پوچھتا رہتا ہے لیکن یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ جب آپ اپنے بچے کو چھوٹی عمر میں اتنی ساری چیزیں اتنے شاندار طریقے سے کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ ’’آپ کا بچہ آپ کیلئے تحفہ ہے۔‘‘ کرش اور اس کے والدین کو امید ہے کہ وہ ایک دن ریاضی داں بنے گا۔ کرش کی ایک جڑواں بہن کیئرا بھی ہے۔ اپنے فارغ وقت میں کرش کو پزل اور کراسورڈز حل کرنا اور ٹی وی شو ’’ینگ شیلڈن‘‘ دیکھنا پسند ہے۔