برطانیہ نے مسلم مخالف نفرت کے واقعات کی نگرانی کرنے اور متاثرین کی مددکیلئے ۱۰؍ لاکھ پاؤنڈ کا فنڈ قائم کیا ،غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مذہبی نفرت کے جرائم ریکارڈ سطح تک بڑھ گئے ہیں ۔
EPAPER
Updated: April 04, 2025, 2:54 PM IST | London
برطانیہ نے مسلم مخالف نفرت کے واقعات کی نگرانی کرنے اور متاثرین کی مددکیلئے ۱۰؍ لاکھ پاؤنڈ کا فنڈ قائم کیا ،غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مذہبی نفرت کے جرائم ریکارڈ سطح تک بڑھ گئے ہیں ۔
برطانیہ نے مسلم مخالف نفرت کے واقعات کی نگرانی اور متاثرین کی مدد کی ایک جامع خدمت فراہم کرنے کیلئے ۱۰؍لاکھ پاؤنڈ کا نیا فنڈ قائم کیا ہے۔ یہ اعلان بدھ کو کیا گیا، جبکہ ایپلیکیشن پیر۷؍ اپریل سے کھلے گا۔ گزشتہ سال کے پولیس ریکارڈ کے مطابق، تمام مذہبی نفرت کے جرائم میں سے تقریباً دو میں سے ایک جرم مسلمانوں کے خلاف تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں۱۳؍ فیصد اضافہ ہے۔ اس فنڈ کے قیام سے حکومت کی ’’پلان فار چینج ‘‘کے تحت محفوظ طریقہ کار بنانے کے وعدے کو بھی تقویت ملے گی، جس میں مسلم مخالف نفرت میں اضافے کو حل کرنا، تمام افراد کیلئے محفوظ، مضبوط اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ترکی: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے داخلے کی مذمت، کشیدگی میں اضافےکا انتباہ
گزشتہ مہینے یہ بات سامنے آئی تھی کہ برطانیہ اسلامو فوبیا رپورٹنگ سروس ’’ٹیل ماما‘‘کی امداد واپس لے رہا ہے۔ بائی لائن ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس تنظیم نے مسلم مخالف نفرت کے جرائم کو بہت کم رپورٹ کیا تھا۔ نیا فنڈ اگلے ہفتے سے انگلینڈ بھر میں نفرت انگیز واقعات کا درست ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے ایک تنظیم یا ایک ساتھ کام کرنے والی تنظیموں کے گروپ کیلئے ایپلیکیشن کا آغاز کر دے گا۔ فیتھ، کمیونٹیز اور ری اسیٹلمنٹ کے وزیر لارڈ خان آف برنلے نے کہا، ’’مسلمانوں کے خلاف ہدف بنا کر ہونے والے حملوں میں ہوش ربا اضافے کو ختم کرنے کیلئے ہماری مسلم کمیونٹیز کے سامنے موجود نفرت کی نوعیت اور پیمانے کو سمجھنا ضروری ہے۔ اسی لیے ہم اس ہفتے اس فنڈ کو کھولنے، نئے خیالات اور حل تلاش کرنے اور اس نفرت کا سیدھا مقابلہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پنجاب: ۱۷؍ویں صدی کی’’ `گرو کی مسجد‘‘، بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت
گرانٹ وصول کرنے والا ادارہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی نگرانی اور رپورٹنگ کرے گا، نفرت انگیز جرائم کے بارے میں آگاہی بڑھائے گا، متاثرین کو واقعات رپورٹ کرنے کی ترغیب دے گا اور متاثرین کی مدد کو آسان بنائے گا۔ ہاؤسنگ، کمیونٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹ کے وزارت نے کہا کہ ۲۰۲۵ء-۲۶ء کے مالی سال میںساڑھے ۶؍ لاکھ پاؤنڈ تک دستیاب ہوں گے، جبکہ اگلے سالوں میں۱۰؍ لاکھ پاؤنڈ تک کی رقم فراہم کی جائے گی۔ اس سال کے شروع میں، برطانیہ نے حکومت کو مسلم مخالف نفرت اور اسلامو فوبیا کی ایک عملی تعریف فراہم کرنے کیلئےایک ورکنگ گروپ قائم کیا تھا۔ –