• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: کامیڈین جے میک کا غزہ پر لطیفہ، چوطرفہ مذمت

Updated: December 28, 2024, 9:10 PM IST | London

برطانیہ کے مشہور کامیڈین جے میک نے کرسمس پر سرمئی اینٹوں والے لیگو سیٹ کی تصویر شیئر کی جس پر غزہ درج تھا۔ یہ اس جانب اشارہ تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے سبب غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے اور وہاں اب سبھی چیزیں سرمئی ہیں۔ کامیڈین کی اس حرکت پر صارفین میں غم وغصہ۔ صارفین کی جانب سے اس تصویر کو رپورٹ کیا گیا اور ایکس نے پوسٹ ہٹا دیا۔

Jay Mack shared this photo. Photo: X
جے میک نے یہ تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر: ایکس

برطانیہ کے مشہور کامیڈین جے میک نے کرسمس کے دن مذموم حرکت کرتے ہوئے ’’لطیفہ‘‘ کے طور پر غزہ کے حالات کا مذاق اڑایا۔ اس نے لیگو پلے سیٹ (بچوں کا کھلونا) کی بظاہر اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے جس پر ’’غزہ‘‘ کا لیبل لگا ہے اور اندر سرمئی اینٹوں کا ڈھیر ہے۔ لیڈز میں مقیم کامیڈین نے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی: ’’واہ، دیکھو مجھے کرسمس پر کیا ملا ہے!‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: کشمیر: شدید برف باری میں پھنسے سیاحوں کیلئے گھراور مساجد کے دروازے کھول دئے گئے

اس وائرل پوسٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ۱۳؍ ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے اور ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار سے زائد صارفین نے اسے ’’لائک‘‘ بھی کیا۔ اس پوسٹ پر شدید تنقید کی گئی، بہت سے لوگوں نے اسے ’’غیر مضحکہ خیز‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے رپورٹ کیا جس کے بعد ایکس نے اس پوسٹ کو ہٹا دیا ہے۔ چند صارفین نے جے میک کی اس حرکت کی مذمت کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ کس دنیا میں مضحکہ خیز ہے؟‘‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ تمہاری کامیڈی کی ہوا نکل چکی ہے۔ وہاں

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: مبینہ قاتل لوئی جی مینجونے سوشل میڈیا ’’ہیرو‘‘ اور ’’فیشن انفلوئنسر‘‘

بہت سے مرد وخواتین اور بچے جہنم سے گزر رہے ہیں اور تمہیں ان کا لطیفہ بنارہے ہو!‘‘
کامیڈین کے پوسٹ پر صارف اس لئے بھی برہم ہے کہ شدید سردی کے سبب وہاں ۴؍ بچوں کی موت ہوچکی ہے اور جے نے یہ تصویر بچوں کی موت کی خبر عام ہونے کے بعد پوسٹ کی تھی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ۱۴؍ ماہ میں اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے میں ۴۵؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK