• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ الیکشن: تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔ برطانیہ پھر عظیم بنے گا: کیئر اسٹارمر

Updated: July 05, 2024, 11:15 PM IST | Inquilab News Network | London

برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی۔ ۶۵۰؍ میں سے ۳۲۶؍ سیٹوں پر قابض۔ رشی سونک کی کنزرویٹیو پارٹی کو ۱۲۲؍ سیٹوں پر کامیابی۔

Addressing Keir Starmer public. Photo: PTI. Photo: PTI
کیئر اسٹارمر عوام سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔ برطانیہ پھر عظیم بنے گا: کیئر اسٹارمر
شاندار کامیابی ملنے کے بعد کیئر اسٹارمرنے اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ ’’آپ سبھی کا شکریہ۔ آپ نے مہم چلائی، آپ نے لڑائی کی اور اب اس کا نتیجہ آگیا ہے۔ تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس عظیم ملک سے بوجھ ہٹ گیا ہے۔ برطانیہ اب دوبارہ آگے بڑھے گا۔ امید کی کرن، جو پہلے دھندلی تھی مگر اب گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ ۱۴؍ سال بعد ہمیں اپنے مستقبل کو بہتر کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایک مرتبہ پھر برطانیہ کا سروج طلوع ہوگا۔یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ سیاست میں کچھ پہلے سے طے نہیں ہوتا۔ یہ کامیابی آسانی سے نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ مَیں یہ وعدہ نہیں کررہا ہوں کہ تبدیلی آسان ہوگی، لیکن ہمیں اس کیلئے مل جل کر محنت کرنی ہوگی۔‘‘

رشی سونک نے شکست کی ذمہ داری قبول کی
نتائج کے دوران رشی سونک نے کہا کہ ’’لیبر پارٹی فتح یاب ہوئی ہے اور مَیں نے سر کیئر اسٹارمر کو فون پر جیت کی مبارکباد دی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’برطانوی عوام نے آج رات ایک سنجیدہ فیصلہ سنایا ہے... اور میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ لیبر پارٹی نے یہ عام انتخابات جیت لئے ۔ متعدد محنتی کنزرویٹو امیدوار اپنی انتھک کوششوں، مقامی سطح پر کام، اور اپنی کمیونٹیز کیلئے ان کی لگن کے باوجود آج ہار گئے۔ مجھے ان کیلئے افسوس ہے۔‘‘

برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے کامیابی درج کر لی۔ ۶۵۰؍ میں سے ۵۹۲؍ سیٹوں کے نتائج میں لیبر پارٹی کو ۳۹۲؍ سیٹیں ملی ہیں۔ حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ میں ۳۲۶؍ نشستیں درکار ہیں۔ جبکہ ہند نژاد رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی کو اب تک محض ۹۲؍ سیٹیں ملی ہیں۔
 بی بی سی کے مطابق لیبر پارٹی کے لیڈر کئیر اسٹارمر برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ نتائج سامنے آنے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے سونک نے اپنی پارٹی سے معافی مانگی۔ انہوں نے اسٹارمر کو بھی فون کرکے انہیں جیت پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی صدارت انتخاب : بائیڈن نے کہا ’’کچھ بھی ہو جائے میں انتخابی دوڑ میں حصہ ضرور لوں گا‘‘

اس سے قبل سونک نے رچمنڈ اور نارتھلرٹن کی اپنی سیٹیں جیت لی تھیں۔ لیبر پارٹی کے وزیر اعظم کے امیدوار کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہولبورن اور سینٹ پینکراس کی نشستیں بھی جیت لی ہیں۔ برطانیہ میں ۴؍ جولائی کو صبح ۷؍ بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے ۱۱؍ بجے) ۴۰؍ ہزار پولنگ مراکز پر ووٹنگ شروع ہوئی تھی۔
 ایگزٹ پول کے نتائج رات ۱۰؍ بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے) ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد سامنے آئے۔ اس میں ہند نژاد رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی کی شکست کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK