• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: حماس لیڈر کی موت خطے میں جنگ بندی کا بہترین جواز: کئیر اسٹارمر

Updated: October 19, 2024, 10:04 PM IST | Berlin

جرمنی کے دورے پر گئے برطانیہ کے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ حماس لیڈر یحیٰ سنوار کی موت خطے میں جنگ بند کرنے کا بہترین جواز ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ غزہ میں ایسے حالات مزید جاری نہیں رکھے جا سکتے، اسرائیل کو مزید امداد کی ترسیل کی اجازت دینی ہوگی۔

British Prime Minister Keir Starmer. Photo: INN
برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر۔ تصویرـ: آئی این این

برطانیہ کے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے اپنے جرمنی کے دورے کے دوران کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے حماس سربراہ یحیٰ سنوار کی موت جنگ کو ختم کرنے کا بہترین جواز ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یحیٰ سنوار نے ۷؍ اکتوبر کو اسرائیل پر ہوئے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور اسے عملی طور پر انجام دیا تھا۔ان کی شہادت رفع میں ہوئے ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔اسٹارمر نے  فرانس کے صدر میکرون، جرمن چانسلراولاف شولز، او ر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم جس جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے ،سنوار کی موت اس کیلئے بہترین موقع ہے،امن قائم کرنے کا ، اور حما س کے بنا غزہ کے بہتر مستقبل کا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی مل کر خطے میں جنگ بندی کیلئے کام کریں گے، کیونکہ جنگ خطے کے مسائل کا حل نہیں ہے،مسلے کا فقط سفارتی حل ہے۔ اسٹارمر نےمزید کہا کہ ’’ غزہ میں سنگین صورتحال ہمیشہ جاری نہیں رکھی جا سکتی، اسرائیل کو چاہئے کہ غزہ میں مزید خوراک کی ترسیل کی اجازت دے۔اب دنیا مزید انسانی بحران کی اجازت نہیں دے گی۔ شمالی غزہ کے عوام کو فوری طور پر غذا کی ضرورت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے اسٹارمر انسانی حقوق کے وکیل تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

اسٹارمر کا یہ بیان برطانیہ کی ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کی غزہ، لبنان، اور مغربی کنارے کے عوام کی مدد کی اپیل کے دوران آیا۔ اس کمیٹی نے اپیل کے پہلے ہی دن ساڑھے گیارہ ملین امریکی ڈالر کا چندہ اکٹھا کر لیا ۔واضح رہے کہ یہ کمیٹی ۱۵؍ رفاہی ادارے چلاتی ہے، جس میں’’ اکسفام ‘‘اور’’ ایکشن ایڈ‘‘ شامل ہیں۔یہ کمیٹی بین الاقوامی سطح پر بحران اور آفات کی صورت میں قومی چندے کی اپیل کرتی رہتی ہے۔ اپنے بیان میں کمیٹی نے کہا کہ’’ ان کی چندے کی اپیل پر سب سے پہلے برطانیہ کے سربراہ مملکت کنگ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کمیلا نے عطیہ دیا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK