• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: لندن کے مئیر صادق خان نائٹ ہڈ اعزاز کیلئے نامزد: رپورٹ

Updated: December 06, 2024, 8:32 PM IST | Inquilab News Network | London

صادق خان دو دہائیوں سے برطانیہ کی سیاست میں ایک نمایاں چہرہ رہے ہیں، وہ ۲۰۰۵ءمیں لندن میں اپنے آبائی علاقے ٹوٹنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کیلئےمنتخب ہوئے تھے۔ مبینہ طور پر لندن کے میئر صادق خان کو کنگ چارلس کی جانب سے اعلان کردہ نئے سال کی اعزازی فہرست میں نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا جائے گا۔

London Mayor Sadiq Khan. Photo: INN
لندن کے مئیر صادق خان۔ تصویر: آئی این این

صادق خان برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ موجودہ اور سابق برطانوی سیاست دانوں کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے بادشاہ کی جانب سے دیئے جا رہے نائٹ ہڈ اعزاز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے ذریعےرابطہ کرنے پر میئر کے قریبی ذرائع نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ وہ نائٹ ہڈ اعزاز کیلئےقطارمیں ہیں۔۵۴؍ سالہ خان دو دہائیوں سے برطانیہ کی سیاست کا ایک نمایاں مسلم چہرہ رہے ہیں، وہ ۲۰۰۵ءمیں لندن میں اپنے آبائی علاقے ٹوٹنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اہل غزہ کو نشانہ بنانے کیلئےاسرائیلی ڈرونز خواتین کی آہ و فغاں نشر کررہے ہیں

انہوں نے گورڈن براؤن کے ماتحت ایک حکومتی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں، ۲۰۱۶ءمیں لندن کے میئر بنے، اور اس سال مئی میں تیسری مرتبہ  تاریخی فتح حاصل کی۔ایف ٹی نے کہا کہ فہرست کے مسودے کو کنگ چارلس یا وزیر اعظم کیرا سٹارمر کی طرف سے حتمی منظوری ملنا باقی ہے۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ ’’ہم اعزازات کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK