• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ، شام کو ۶۳؍ ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

Updated: December 16, 2024, 10:09 PM IST | London

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ شام اور پڑوسی ملکوں لبنان اور اردن میں ’ انتہائی کمزور‘ شامیوں کیلئے ۶۳؍ملین ڈالر کی انسانی امداد جاری کرے گی۔ یہ اعلان برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کیا ہے۔

British Foreign Secretary David Lammy. Photo: INN.
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی۔ تصویر: آئی این این۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ شام اور پڑوسی ملکوں لبنان اور اردن میں ’ انتہائی کمزور‘ شامیوں کیلئے ۶۳؍ملین ڈالرکی انسانی امداد جاری کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم شامی عوام کے سپورٹ کیلئےپر عزم ہیں کیونکہ وہ ایک نیا راستہ طے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز جو زیادہ تر اقوام متحدہ کے اداروں کو بھیجے جائیں گے، شام میں ضروری عوامی خدمات کی فراہمی میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ برطانیہ، شام کے مستقبل میں بہتر گورننس کو محفوظ بنانے میں مدد کیلئے سفارتی طور پر بھی کام کرے گا۔ ڈیوڈ لیمی کے بقول یہ ضروری ہے کہ مستقبل کی شامی حکومت استحکام قائم کرنے کیلئے تمام گروپوں کو اکھٹا کرے اور شامی عوام کا احترام کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی بمباری میں دیرالبلح کے میئراورصحافی سمیت ۶۶؍فلسطینی شہید

علاوہ ازیں برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ تنظیم برائے ممانعت برائے کیمیائی ہتھیار کو شام میں اس کے کام کیلئےایک لاکھ ۲۰؍ ہزار پونڈ دے گا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے شام نے بشار الاسد کی معزولی کے بعد مغربی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے سفیر گیئر پیڈرسن نے اتوار کو دمشق کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ ان پابندیوں کا جلد خاتمہ ہو گا تاکہ اس مشکل وقت میں ہم شام کی تعمیر نو میں مدد کر سکیں۔ بتا دیں کہ۲۰۱۱ء میں پرامن حکومت مخالف مظاہروں اور بعد میں خانہ جنگی کے دوران بشار الاسد کے وحشیانہ ردعمل کے نتیجے میں شامی حکومت برسوں سے امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کی طرف سے سخت پابندیوں کا شکار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK