برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ کےٹکرانے سے مختلف حادثات میں ۲؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: November 24, 2024, 8:30 PM IST | London
برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ کےٹکرانے سے مختلف حادثات میں ۲؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں ۲؍ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ اس طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں ۷۰۳میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ۴۸؍گھنٹوں میں ۱۲۰؍ افراد جاں بحق
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔