• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: اسرائیلی کھلاڑیوں کو ورلڈ بولز ٹور چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا گیا

Updated: January 01, 2025, 9:02 PM IST | Inquilab News Network | London

ورلڈ بولز ٹور نے اسرائیلی ایتھلیٹس کو آئندہ ۱۰؍ سے ۱۶؍جنوری کو برطانیہ کے نورفوک میں ہونے والی ورلڈ انڈور بولز چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ ماہ ایڈنبرا کے قریب ویسٹ لوتھیان میں ہونے والے بین الاقوامی ا سکاٹش اوپن کے دوران مظاہروں کے نتیجے میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

برطانیہ میں ہونے والے ورلڈ انڈور بولز چیمپئن شپ مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی اسکاٹش اوپن کے دوران ہونے والے مظاہروں کے بعد ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر لیا گیا۔ ورلڈ بولز ٹور نے اپنے بیان میں کہا کہ’’ یہ فیصلہ چیمپئن شپ اور اس میں شامل ہر فرد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘ حالیہ برسوں میں، کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں تیزی سے عرب، مسلم، اور یہاں تک کہ یورپی ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ احتجاج اسرائیل کے ذریعے فلطینیوں کی نسل کشی اور توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف عوام کے جذبات کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: نسل کشی جنگ کے نتیجہ میں آبادی میں ۶ فیصد کمی

ورلڈ بولز ٹور کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر اخلاقیات، انصاف اور انسانی حقوق کے بارے میں وسیع تر بحثوں کی عکاسی کرتے ہوئے عالمی سیاسی مسائل بین الاقوامی کھیلوں کو کس طرح متاثر کرتے رہتے ہیں۔تاہم، ورلڈ  بولز، ایک بین الاقوامی فیڈریشن جو دنیا بھر میں بولز کے کھیل کو کنٹرول کرتی ہے، نے اپنے اقدام کو یہ کہتے ہوئے درست قرار دیا کہ یہ فیصلہ مقابلوں کی کامیابی اور سالمیت کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK