• Tue, 04 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین فوج کی کمی اور سپلائی لائن متاثر ہونے سے تیزی سے زمین کھو رہا ہے

Updated: February 04, 2025, 12:06 PM IST | Kyiv

امریکی صدر کے یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کے نتیجے میں روس نے اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے جنگ بندی سے قبل یوکرین کی زیادہ سے زیادہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی صدر کے یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کے نتیجے میں روس اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے جنگ بندی سے قبل یوکرین کی زیادہ سے زیادہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس نے اب نئے علاقوں کی جانب پیش رفت کرنے کی بجائے فوجی ٹھکانوں کے اطراف حملےتیز کر دئے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ان کی سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی ہے، جو ان کی پسپائی کا سبب بن رہی ہے۔جیسا کے ٹرمپ نےیوکرین کی امداد روک دی ہے، جس نے یوکرین کے حکام کو حیران کردیا۔
پوکروسک میں یوکرین کے فوجیوں نے کہا کہ روسی افواج نے حالیہ ہفتوں میں حکمت عملی تبدیل کی ہے اور شہر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے آگے بڑھنے کے بجائے ان کے اطراف پر حملہ کیا ہے۔دریں اثنا، یوکرینی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دفاعی لائنوں کو برقرار رکھنے کیلئےنا کافی ذخائر ہیں اور یہ کہ نئے پیدل فوج کی اکائیاں آپریشن کو انجام دینے میں ناکام ہو رہی ہیں۔جبکہ کئی لوگوں نے  میخائیلو دراپاتی سے امیدیں وابستہ کی ہیں، جنہیں حال ہی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے زمینی افواج کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: خواتین اور لڑکیوں پر حملے کو نسل کشی کے طورپر استعمال کیا گیا: اقوام متحدہ

یوکرین کی ڈاونچی وولوز بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنگ سازو سامان سے جیتی جاتی ہے،اگر کوئی ساز وسامان نہیں ہے تو کوئی فوجی نہیں ہے، کیونکہ اس کی فراہمی کا دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔روس نے اسے سمجھ لیا ہے، اور اس پر تندہی سے عمل پیرا ہے۔ماسکو کی حالیہ کامیابیوں کے نتیجے میں سڑکوں اور شاہراہوں کے ساتھ اہم رسد کے راستوں کو روسی ڈرونز سے براہ راست خطرہ لاحق ہے، جس سے یوکرین کے فوجیوں پر مزید دباؤ ہے۔روسی افواج اب پوکروسک کے علاقے کے ارد گرد کلیدی بلندیوں پر قابض ہیں، جس کی وجہ سے وہ یوکرین کے فرنٹ لائنوں میں ۳۰؍کلومیٹر گہرائی تک ڈرون استعمال کر سکتے ہیں۔جس کے سبب فوجی گاڑیاں، بشمول بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور پک اپ ٹرکوں کو ایندھن، خوراک اور گولہ بارود پہنچانے کے ساتھ زخمیوں کو نکالنے کیلئے بھی کھلے میدانوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ 
طبی مرکز کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلے زخمی فوجیوں کو نکالنے میں گھنٹے لگتے تھے، اب دن لگتے ہیں۔ دشمن کے ڈرون سے سب کچھ نظر آرہا ہے۔اور یہ بہت مشکل ہے؛ نئی فوجی بھرتی نہیں ہو رہی ہے۔ پوکروسک میں یوکرینی فوجیوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی کمی تباہ کن ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK