• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر شنوائی

Updated: October 07, 2024, 10:37 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی ہائی کورٹ میں خالد سیفی،گلفشاں فاطمہ اور دیگر کی اپیلوں پر بھی سماعت۔

Umar Khalid. Photo: INN
عمر خالد۔ تصویر : آئی این این

دہلی ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ پیر کو عمر خالد، شرجیل امام اوران کے ساتھ یو  اے پی اے کے تحت دہلی فساد کی وسیع تر سازش کے ملزم بنائے گئے  دیگر ملزمین کی ضمانت کی درخواستوں پر شنوائی کریگی۔ 
جسٹس نوین چاؤلہ اور جسٹس شیلیندر کور کی دو رکنی بنچ میں عمرخالد اور شرجیل امام کے ساتھ ہی  خالد سیفی، گلفشاں فاطمہ، محمد سلیم خان، شفاء الرحمٰن، شاداب احمد اوراطہر خان کی ضمانت کی عرضیوں پر بھی شنوائی کریگی۔ یاد رہے کہ یہ تمام نوجوان شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ پر اسرائیلی حملوں کو آج ایک سال مکمل،۴۲؍ ہزار شہید، ۱۰؍ ہزار لاپتہ

اس کے بعد کپل مشرا اوراُن  جیسے دیگر بھگوا عناصر کی زہر افشانیوں کی وجہ سے دہلی میں جو فساد پھوٹ پڑے تھے، ان میں  پولیس  نے  سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے و الے مذکورہ نوجوانوں کو یواے پی اے کے تحت کلیدی ملزم بنادیاہے۔ عمر خالد ستمبر ۲۰۲۰ء  سے جبکہ دیگر نوجوان  اس سے بھی پہلے سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ 
 ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی پر از سرنو سماعت شروع ہوگی کیوں کہ اس سے قبل سماعت کرنے والے جسٹس کیت کا تبالہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں  چیف جسٹس کے طور  پر ہوگیا ہے۔ عمر خالد کی ضمانت کی عرضی  گزشتہ کئی مواقع سے مسلسل ملتوی  ہورہی ہے جس کی وجہ سے عدلیہ پر بھی انگلی اٹھنے لگی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK