• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غطریس کا مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار

Updated: February 24, 2025, 5:13 PM IST | Genoa

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو غطریس نے پیر کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا، وہائٹ ہاؤس نے ۶۰۲؍فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کےاسرائیل کے فیصلے کی حمایت کی، حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔

Antonio Guterres. Photo: INN.
انتونیو غطریس۔ تصویر: آئی این این۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو غطریس نے پیر کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کے اعلان کے بعد الحاق کا مطالبہ کیا۔ انتونیوغطریس نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ’’میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور دیگر خلاف ورزیوں کے ساتھ الحاق کے مطالبات پر سخت تشویش میں مبتلا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بیروت : حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہجوم، ۶۵؍ ممالک سے ۸۰۰؍ شخصیات کی شرکت

فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر، وہائٹ ہاؤس کی اسرائیلی فیصلے کی حمایت
وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ ۶۰۲؍فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے اسرائیل کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ ’’عرب نیوز‘کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے اس کی وجہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ ’وحشیانہ سلوک‘ کو قرار دیا ہے۔ نیشنل سکیوریٹی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر فلسطینی مسلح تنظیم کی جانب سےکئے گئے سلوک کے جواب میں مناسب ردعمل ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنےکیلئے تیار ہیں، چاہے وہ حماس کے بارے میں کوئی بھی اقدام کرے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کو انتخابات میں مدد کیلئے ۱۸؍ملین ڈالر دیے گئے: ٹرمپ کادعویٰ

حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کیساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔ ’’عرب نیوز‘ کے مطابق اتوار کو حماس کے عہدیدار باسیم نعیم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کے مزید اقدامات پر مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک فلسطینی قیدیوں کو معاہدے کے مطابق رہا نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ حماس نے سنیچرکو جنگ بندی معاہدے کے تحت۶؍ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی۶۰۲؍ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اسرائیلی وزیراعظم نےفلسطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK