• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کو انتخابات میں مدد کیلئے ۱۸؍ملین ڈالر دیے گئے: ٹرمپ کادعویٰ

Updated: February 23, 2025, 8:14 PM IST | Washington

مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر ہندوستان کو انتخابات کیلئے ۱۸؍ملین ڈالر مختص کرنے پر تنقید کی، اور ہندوستان پر یو ایس فنڈ سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ہندوستان کو انتخابات میں مدد کیلئے۱۸؍ ملین ڈالر کی امداد مختص کی ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو اس رقم کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے سوال بھی اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر ہندوستان میں ۲۰۰؍ فیصد ٹیرف ہے اور ہم انہیں انتخابات میں امداد بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانا مفید نہیں ہوگا۔ہم انہیں امداد دے رہے ہیں، جس کی انہیں ضرورت نہیں۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے بنگلہ دیش کو ۲۹؍ ملین ڈالر دینے پر بھی تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ’’  ۲۹؍ ملین ڈالر سیاسی منظر نامے کو مضبوط بنانے اور ان کی مدد کیلئے دیے گئے ہیں تاکہ وہ بنگلہ دیش میں ایک بنیاد پرست بائیں بازو کی کمیونسٹ کیلئے ووٹ ڈال سکیں۔ ‘‘ حالانکہ ٹرمپ نے کسی کا نام نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: محمد یونس نے ایلون مسک کو اسٹار لنک کی خدمات شروع کرنےکیلئے مدعو کیا

واضح رہے کہ ٹرمپ کے دعوے نے ہندوستان کی سیاست میں ایک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سنیچر ۲۲؍ فروری کو کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات تشویشناک ہیں اور حکومت اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ جئے شنکر نے مزید کہا کہ ’’ یہ امداد نیک نیت کے تحت مثبت کام کیلئے دی گئی تھی، لیکن اس کا غلط استعمال ہوا ہے تو اس سرگرمی میں شامل افراد کی جانچ کی جائے گی۔ کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ "اپنے دوست  ٹرمپ سے بات کریں اور اس الزام کی سختی سے تردید کریں۔  

یہ بھی پڑھئے: مرکز نے وکلا اور بار کونسل کے احتجاج کے بعد ایڈوکیٹ ایکٹ میں ترمیم واپس لے لی

ٹرمپ نے جمعرات۲۰؍ فروری اور بدھ ۱۹؍فروری کو بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا تھا، جب ان کے محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی (ڈوج) نے الزام لگایا تھا کہ یو ایس ایڈ نے ہندوستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانےکیلئے الیکشن کمیشن کو ۲۱؍ملین ڈالر دیے تھے۔ ۱۶؍فروری کو، ڈوج نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستان کو ان تمام اقدامات کی فہرست دی گئی تھی، جنہیں اس امداد کے تحت کرنا تھا، لیکن اس فہرست کے تمام اقدامات کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK