غزہ میں جمعہ کو علی الصباح کئے گئے ایک حملے میں ۷؍ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے ۱۰؍ افراد کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 11:44 AM IST | Gaza Strip
غزہ میں جمعہ کو علی الصباح کئے گئے ایک حملے میں ۷؍ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے ۱۰؍ افراد کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غزہ میں جمعہ کو علی الصباح کئے گئے ایک حملے میں ۷؍ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے ۱۰؍ افراد کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے حملوں کی وجہ سے فلسطینیوں کا بطور نسلی گروپ باقی رہنا خطرہ میں پڑ سکتاہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے جمعہ کے حملے کے حوالے سے اے ایف پی کو بتایا کہ’’اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ۷؍ بچوں سمیت ۱۰؍ افراد کواسپتال لایا گیا جن کی موت واقع ہو گئی تھی۔ حملے میں وسطی خان یونس میں الفرا خاندان کے گھر کو نشانہ بنایاگیا۔‘‘ خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں جب اسرائیلی فوج سے رابطہ کیا توا س کا جواب دیا کہ وہ حملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایپل کا ٹیرف سے بچنے کا انوکھا منصوبہ
اقوام متحدہ کے حقوق انسانی شعبہ کے ہائی کمشنر کی ترجمان روینا شام دسانی نے تازہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’زیادہ تر اموات بچوں اور خواتین کی ہورہی ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’۱۸؍ مارچ سے ۹؍ اپریل تک ان خیموں اور عمارتوں پر ۲۲۴؍ حملے کئے ہیں جن میں جنگ زدہ بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’۳۶؍ حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ان میں صرف خواتین اور بچے مارے گئے ہیں۔‘‘