وسطی اور مغربی افریقہ میں سیلاب کی تباہی کے سبب ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ۷؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔ افریقی ممالک میں اسکولوں، اسپتالوں اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
EPAPER
Updated: October 04, 2024, 8:19 PM IST | New Delhi
وسطی اور مغربی افریقہ میں سیلاب کی تباہی کے سبب ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ۷؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔ افریقی ممالک میں اسکولوں، اسپتالوں اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
اقوام متحدہ (یو این )نے جمعرات کو کہا ہے کہ مغربی اور وسطی افریقہ میں سیلاب کی تباہی سے ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ۷؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں ۱۶؍ ممالک میں ۵؍ ملین سے زائد افراد متاثر ہیں۔ وسطی اور مغربی افریقہ میں مختلف علاقے اور ساحل بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہیں۔
افریقہ میں سیلاب کے سبب زیر آب گھر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس
اقوام متحدہ کی ایجنسی او سی ایچ اے کے مطابق افریقہ کے ممالک جیسے چاڈ، نائیجیراور نائیجیریا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ۸۰؍فیصدآبادی ہے۔ مہلوکین کی تعداد کے علاوہ افریقہ میں سیلاب سے سیکڑوں ہزاروں اسکولوں، گھروں اور طبی خدمات کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، نصف ملین زراعتی زمین تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غذائی تحفظ کو خطرہ ہے اور فاقہ کشی میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
تصویر: ایکس
یو این نے متنبہ کیا ہے کہ نائیجیر اور نائیجیریا میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں ،جیسے ہیضہ، کے پھیلنے کے امکانات ہیں۔اس ضمن میں ہیومینٹیرین افیئرز اور ایمرجنسی ریلیف کارڈینیٹر کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل جوائس مسویا نے کہا ہے کہ ’’نائیجیریا ، نائیجیراور جمہوریہ کانگو کی مدد کیلئے ۳۵؍ ملین ڈالر روپے مختص کئے ہیں۔ تاہم، اقوام متحدہ (یو این) کے مطابق افریقہ کے ممالک میں مدد کیلئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی: شان اقدسؐ میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھنند کے خلاف ایف آئی آر درج
مسویا نے نائیجیریا میں ۲؍ لاکھ ۲۸؍ ہزار افراد کو صاف پانی، غذا اور شیلٹر فراہم کرنے اور ہیضہ کی وباء پھیلنے سے حفاظت کیلئے۵؍ ملین ڈالر روپے خرچ کئے ہیں۔ حکام نے نشاندہی کی ہے کہ ایجنسی کا نائیجیریا کیلئے ۹۲۷؍ ملین ڈالر کی امداد کا منصوبہ صرف ۴۶؍فیصد پوراہوپایا ہے۔