• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان میں گرما گرم بحث

Updated: September 28, 2024, 7:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستان سے آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخی کے فیصلہ کو واپس لینے اور پرامن حل کیلئے گفتگو میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔ ہندوستان نے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا۔

Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif (right) and Indian Representative Bhavika Mangala Nandan at the United Nations. Photo: INN
اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف (دائیں) اور ہندوستانی نمائندہ بھاویکا منگلہ نندن۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متنازع کشمیر کے مسئلہ پر گرما گرم بحث ہوئی۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ 
نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۷۹ ویں اجلاس کے دوران شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام کی طرح جموں و کشمیر کی عوام نے بھی اپنی آزادی اور حق خود مختاری کیلئے ایک صدی تک جدوجہد کی ہے۔ امن کی طرف پیش قدمی کرنے کی بجائے ہندوستان اپنے وعدوں سے مکر گیا ہے۔ شہباز شریف نے ہندوستان سے آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخی کے فیصلہ کو واپس لینے اور پرامن حل کیلئے گفتگو میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کا حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ اور شام میں حماس لیڈر کی موت کا دعویٰ

اقوام متحدہ میں ہندوستانی مستقل وفد کی فرسٹ سکریٹری بھاویکا منگلانندن نے پاکستان کے الزامات کا سخت جواب دیا۔ منگلاںندن نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دہشت گردی، منشیات کی تجارت اور بین الاقوامی جرائم کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والا اور فوج کے زیر انتظام ملک، آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر حملہ کرنے کی جرأت کررہا ہے۔ منگلانندن نے پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کی پارلیمنٹ، مالیاتی دارالحکومت ممبئی، بازاروں اور مذہبی یاترا کے راستوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ فہرست کافی طویل ہے۔
شریف نے مزید الزام لگایا کہ بھارت کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کیلئے ۹ لاکھ فوجیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ شریف نے مزید کہا کہ ہندوستان نوآبادیاتی منصوبہ کے ذریعہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنا چاہتا ہے لیکن یہ منصوبہ خدا کے فضل سے ناکام ہوگا۔ منگلاںندن نے پاکستان کے دعووں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان جیسے ملک کیلئے تشدد کے بارے میں بات کرنا بدترین منافقت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK