• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لڑکوں کو ہندوستان میں کریئر کی معلومات تک بہتر رسائی حاصل ہے: یونیسیف کی رپورٹ

Updated: July 21, 2024, 6:03 PM IST | New Delhi

یونیسیف یووا اور آئی ڈریم کریئر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ۰ا؍ فیصد سے بھی کم طلبہ کریئر گائیڈنس پروگراموں سے استفادہ کرتے ہیں یا ان سے واقف ہیں۔

Emphasis is placed on the use of career guidance programs in the report. Photo: INN.
رپورٹ میں کریئر گائیڈنس پروگرام سے استفادے پرزور دیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این۔

جمعرات کو یونیسیف یووا اور’’آئی ڈریم کریئر‘‘کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب کر یئر کی بات آتی ہے تو ہندوستان میں لڑکوں کو زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے اور۱۰؍ فیصد سے بھی کم طلبہ کریئر گائیڈنس پروگراموں سے استفادہ کرتے ہیں یا ان سے واقف ہیں۔ رپورٹ ایک سروے پر مبنی تھی جو پانچ ماہ (اگست سے دسمبر ۲۰۲۳ء) کیلئے کیا گیا تھا۔ طلبہ ۲۵؍ مختلف ریاستوں سے آئے تھے۔ بھارت کرئیر اسپیریشن رپورٹ۲۰۲۴ء (BCAR) کا دوسرا اضافہ بنیادی طور پر کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی طلبہ کے درمیان ممکنہ کریئر کے بارے میں آگاہی اور کریئر کونسلنگ تک رسائی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یونیسیف یووا کی طرف سے تشکیل دیا گیا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کریئر کے متعلق رہنمائی کرنا، ہنر کو فروغ دینا اور کاروباری افراد پیدا کر کے روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔ ’’آئی ڈریم کریئر‘‘ کو پروفیشنل کریئر کونسلنگ کیلئے ہندوستان کا نمبرون پلیٹ فارم کہا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آئی آئی ٹی مدراس: کاونوکیشن تقریب میں طالب علم کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کلاس نہم تا بارہویں کے سروے کے۴۹۶۸؍طلبہ میں سے صرف۹ء۳۶؍ فیصد (۴۹۶۸؍ میں سے ۴۶۵؍) طلبہ نےکریئر گائیڈنس پروگرام کے ذریعے خدمات حاصل کیں۔ کریئر بیداری کا حساب بنیادی طور پر دو سطحوں پر کیا گیا تھا- بیسک اور ایڈوانس، جن میں سے لڑکوں نےکریئر سے متعلق معلومات تک بہتر رسائی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب خواتین اور مرد شرکاء میں بنیادی اور اعلیٰ کریئر بیداری کی سطح کی بات آتی ہے تو رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکوں کوکریئر سے متعلق معلومات تک بہتر رسائی حاصل ہوتی ہے کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم میں آگے بڑھتے ہیں۔ دونوں جنسوں کیلئے سرکاری خدمات اور دفاعی خدمات سرفہرست کریئر کے انتخاب تھے جبکہ طالبات نے میڈیکل سائنس اور تدریس کو ترجیح دی، مرد طلبہ عموماً انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے تھے۔ پیشہ ورانہ کیریئر میں (۷۰۴؍ جواب دہندگان میں سے، ۵۶ء۲۵؍ فیصد) طالبات نے دفاع اور سرکاری خدمات کے بعد خوبصورتی اور تندرستی کا انتخاب کیا جبکہ، طلباء نے سرکاری اور دفاعی خدمات کے ساتھ کھیلوں اور فٹنس کو ترجیح دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK