• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو اے ای: بنگلہ دیش کیخلا ف مظاہرہ کرنیوالے ۵۷؍ بنگلہ دیشیوں کو جیل، ۳؍ کو عمر قید

Updated: July 22, 2024, 9:56 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات میں ملازمت پیشہ ۵۷؍ بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے یو اے ای میں مظاہرہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ ان میں تین کو عمر قید، ۵۳؍ کو ۱۰ ؍ سال کی قید اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ایک شہری کو ۱۱؍ سال کی سزا دی گئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ابو دھابی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ۵۷؍ بنگلہ دیشیوں کواپنی حکومت پر دبائو بنانے کیلئےعرب امارات میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ، ان میں سے تین افراد کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ ۵۳؍ کو ۱۰؍ سال قید اور ایک شخص کو جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا اور مظاہرے میں شرکت کی تھی اسے ۱۱؍ سال جیل کی سزا دی گئی ، ان تمام کو سزا مکمل ہونے کے بعد ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے عمر خالد کی ضمانت کی عرضی پر سماعت سے خود کو علاحدہ کر لیا

جمعہ کو  متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حماد سیف ال شمسی نےان تمام گرفتار افراد کے خلاف تحقیق کا حکم دیا تھا جن پراپنے ملک بنگلہ دیش جو کوٹہ نظام کے خلاف طلبہ کے پر تشدد مظاہروں سے جوجھ رہا ہے اس کے خلاف فساد بھڑکانےکا الزام تھا۔۳۰؍ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ان تمام کے عوامی جگہوں پر اجتماع ہونے،امن خراب کرنے،عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے اور مظاہروں کا انعقاد کرنےمیں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ان کے اس عمل کی ریکارڈنگ آن لائن شائع کی گئی۔ ایک عدالتی گواہ نے بیا ن دیا کہ مظاہرین نے پولیس کی منتشر ہونے کی ہدایت کو نظر انداز کیا۔ اس کے علاوہ گواہ نے تمام مدعیان کی شہر کی مختلف سڑکوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے فیصلوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی بھی تصدیق کی۔ان مدعیان میں سے اکثر نے اپنے اوپر لگے الزامات کو قبول کر لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK