• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حزب اللہ کی حمایت کرنا مجرمانہ فعل ہے: برطانوی وزیر

Updated: October 07, 2024, 10:09 PM IST | London

برطانوی حکومت کے سائنس سکریٹری پیٹر کائل نے بیان دیا کہ برطانیہ میں ایک ممنوعہ دہشت گرد گروپ کی حمایت پر سزا دی جانی چاہئے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

وسطی لندن میں فلسطین حامی مظاہرے کے دوران حزب اللہ حامی نعروں کے پوسٹرز دکھائے گئے تھے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے برطانوی حکومت کے سائنس سکریٹری پیٹر کائل نے کہا کہ برطانیہ میں ممنوعہ دہشت گرد گروپ کی حمایت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔ اسکائی نیوز کے مطابق، میٹروپولیٹن پولیس نے احتجاج کے دوران زائد از ۱۷ مظاہرین کو گرفتار کیا جن میں ۲ افراد ممنوعہ تنظیم حزب اللہ کی حمایت کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس فورس نے بیان دیا کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس پر نظر رکھ رہی ہے جن میں چند مظاہرین نے حزب اللہ کی حمایت کے پیغامات والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ یہ فوٹیج خصوصی افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ 

لالو خاندان کو نوکری کیلئے زمین گھوٹالہ سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت

کائل نے اسکائی نیوز کے پروگرام’’سنڈے مارننگ ود ٹریور فلپس‘‘میں شرکت کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مجرمانہ کارروائیوں سے نپٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو داخلہ سکریٹری، وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر اور حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ۷ اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملہ کے بعد غزہ پٹی میں تاحال جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف، گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں برطانیہ میں ۲ ہزار ۶۰۰ سے زائد مظاہرے ہوئے، جن میں تقریباً ۵۵۰ گرفتاریاں ہوئیں ہیں۔ اس دوران، اسٹارمر سمیت برطانیہ کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے عوام سے پرسکون رہنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم نے سنڈے ٹائمز میں شائع ہوئے اپنے مضمون میں کہا کہ گزشتہ ۷ اکتوبر کے بعد ہم نے ملک میں یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ کو نوٹ کیا ہے۔ اقلیت پر کوئی بھی حملہ رواداری اور احترام پر مبنی ہماری قابل فخر اقدار پر حملہ ہے۔ ہم کبھی اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK