• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران پرحملے کیلئےعراقی فضائی حدود،عراق کی اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت

Updated: October 28, 2024, 7:17 PM IST | Baghdad

عراق نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضابطہ شکایت درج کی۔حملے کے بعد بغداد نے سنیچر کو تمام پروازیں مختصرمدت کیلئےمعطل کر دیں تھیں۔جبکہ ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو تلخ جواب کیلئے متنبہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے پیر کو کہا کہ عراق نے سنیچر کو ایران پر حملہ کرنےکیلئے اسرائیل کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے رواں ماہ کے شروع میں اسرائیل پر تہران کے حملوں کے بدلے میں ایران کےفوجی مقامات پر حملہ کیا تھا، جو کہ تازہ ترین حملہ ہے۔ایران نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں فوجی اہداف پر اسرائیل کے حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ساتھ ہی کچھ مقامات پرنقصان کو محدود کردیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کو تقریر نہیں کرنے دی، ’شرم کرو ‘ کے نعرے لگائے

حملے کے دن ایران اور عراق نے اپنی پروازیں مختصر مدت کیلئے معطل کر دیں تھیں لیکن بعد میں انہوں نے اپنی فضائی حدود کھولنے اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔مقامی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی میں کمی کے مطالبات کے باوجود، ایران کے پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسے ایرانی فوجی مقامات پر حملے کے بعد ’’تلخ نتائج ‘‘کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حکام کو یہ طے کرنا چاہیے کہ اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل پر ایران کی طاقت کا بہترین مظاہرہ کس طرح کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’دو رات قبل (اسرائیل) کی جانب سے کی گئی مذموم حرکت  کو نہ تو کم کیا جانا چاہئے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے، اوراسرائیل کو جواب دینےکیلئےعہدیداروں کو ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK