• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقوام متحدہ: میانمار میں جنتا سرکار کی ناکامی سے پورا ملک تباہی کے دہانے پر

Updated: July 11, 2024, 10:00 PM IST | Yangon

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق میانمارمیں جمہوری حکومت کو بے دخل کرکے فوجی حکومت قائم کرنے والی جنتا سرکار کے خلاف مسلح نسلی اقلیتوں کی بغاوت نے فوج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ فوج رفتہ رفتہ ملک پر سے اپنی گرفت کھوتی جارہی ہے جس کے سبب پورا ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

A glimpse of the military regime in Myanmar. Photo: INN
میانمار میں فوجی حکومت کی ایک جھلک۔ تصویر ـ: آئی این این

اقوام متحدہ کی ایک خصوصی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ میانمار کی جنتا سرکار ملک کو قابو کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے پورا ملک بر باد کر رہی ہے۔میانمار میں مسلح نسلی اقلیتوں کے گروہ اور فوج کے مابین تصادم نےجنوری کے چین کےحمایت کردہ امن معاہدے کو تار تار کر دیا ہے۔ٹام انڈریو نے پڑوسی ملک تھائی لینڈ میں قومی سلامتی سے متعلق ایک بیا ن میں کہا کہ ’’ ۲۰۲۱ء میں جب فوج نے جمہوری حکومت کا خاتمہ کر دیا اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شمالی حصے میں تصادم کا آغا ز ہو گیا ۔ جنتا سرکار بڑی تیزی سے اپنے فوجیوں اور فوجی سہولت کھوتی جا رہی ہے، وہ واقعی اپنی زمین کھو چکی ہے۔وہ اس ملک کو برباد کر رہی ہے جسے وہ قابو نہیں کر سکتی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ فوج اپنی پسپائی کے جواب میں شہریوں پر حملے کر رہی ہے، اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ گزشتہ چھ مہینوں میں اسکول، اسپتال اور آشرموں پر حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کینیا: ٹیکس میں اضافہ کے سبب مظاہروں کے بعد صدر نے تمام وزراء کو برطرف کردیا

مسلح نسلی اقلیتوں کے جوانوں نے کئی دنوں کی لڑائی کے بعد اسی ہفتہ اس اہم تجارتی شاہراہ پر قبضہ کر لیا ہے جو چین کے یوننان خطے کو جاتی ہے ۔شمالی ریاست شان میں گزشتہ مہینے سے مسلح نسلی اقلیتوں نے فوج پر زبردست حملوں کی شروعات کر دی ہےجس کے سبب پوری ریاست متزلزل ہو گئی ہے۔ان تصادم کے نتیجے میں چین کا امن معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے تحت اراکن آرمی، میانمار نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس آرمی، اور تانگ نیشنل لبریشن آرمی نے اپنے حملوں کو روک دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK