• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوپی: پجاری نے گنپتی کی مورتی توڑدی، ۲؍ مسلمانوں کے خلاف شکایت درج کرائی

Updated: July 18, 2024, 10:27 PM IST | Lucknow

۱۶؍ جولائی کو ایک ہندو پجاری نے دو مسلمانوں کے خلاف شکایت درج کرائی کہ انہوں نے اس کے مندر میں گنپتی کی مورتی توڑی دی ہے۔ تحقیقات کے دوران وہاں کھیل رہے بچوں نے پولیس کو بتایا کہ مورتی پجاری نے توڑی ہے۔ پجاری نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

DSP Darvesh Kumar. Image: X
ڈی ایس پی درویش کمار۔ تصویر: ایکس

۱۶؍ جولائی کو ایک ہندو پجاری، کرچ رام نے سدھارتھ نگر کے کتھیلا سمیماتا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ دو مسلمان مردوں نے تولیہوا گاؤں میں واقع اس کے مندر میں رکھی گنپتی کی مورتی توڑ دی ہے۔ تاہم، وہاں موجود بعض بچوں نے بتایا کہ مورتی پجاری ہی نے توڑی ہے۔ پولیس اب کرچ رام کے خلاف گنیش کی مورتی کو توڑنے اور دو مسلمان مردوں کو اس جھوٹے جرم میں پھنسانے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر رہی ہے۔ اپنی شکایت میں، پجاری نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ دو مسلمان مردوں، منان اور سونو، نے اسے دھمکیاں دی تھیں، اور اسے کہا تھا کہ وہ اسے پوجا اور کیرتن کی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس نے ان پر یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے مداخلت کی تو اس کی بیوی کو خوب مارا پیٹا اور اسے زمین پر گرا کر لات مار ی۔

یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: پولیس چھاپہ کے دوران بندوق چل گئی، کانسٹبل ہلاک، خاندان کو سازش کا شبہ

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس درویش کمار نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کریں گے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جب مورتیاں توڑی گئیں تو وہاں ۸؍ سے ۱۰؍ سال کی عمر کے تین سے چار بچے کھیل رہے تھے۔ بچوں نے پولیس کو بتایا کہ گنپتی کی مورتی سادھو بابا نے توڑی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ’’بچوں کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے جب ہم نے پجاری جی سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK