• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعظم گڑھ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Updated: July 23, 2024, 1:02 PM IST | Agency | Azamgarh

ڈویژن کے ۳؍ اضلاع اعظم گڑھ، بلیا اور مئو کی امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی افسران سے تبادلۂ خیال کیا۔

Chief Minister Yogi Adityanath meeting with officers. Photo: INN
وزیر اعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ کی افسران کے ساتھ میٹنگ ۔ تصویر : آئی این این

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو مشرقی اترپردیش کے اعظم گڑھ ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایک روزہ دورے پر پہنچنے والے یوگی نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ایک ڈویژنل جائزہ میٹنگ کی۔ اس کے ساتھ ڈویژن کے تین اضلاع اعظم گڑھ، بلیا اور مئو کی امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی افسران سے معلومات حاصل کی۔ یوگی ساڑھے ۴؍ گھنٹے تک ضلع میں رہے۔ 
وزیراعلیٰ کے دورے کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح تیارنظر آیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہریہر میں زیر تعمیر میوزک کالج کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ریونیو، لاء اینڈ آرڈر، بجلی کے نظام اور گائے کے شیڈ سے متعلق معلومات حاصل کی اور ضروری ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈویژن کے عوامی نمائندوں سے میٹنگ کی۔ 
 لوک سبھا انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ پہلی بار ضلع میں پہنچے۔ پیر کو وہ گورکھپور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پولیس لائنز کے ہیلی پیڈ پہنچے۔ یہاں سے سی ایم یوگی کار سے کلکٹریٹ کی عمارت پہنچے۔ یہاں انہوں نے ڈویژن کے عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مانسون اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں مختلف مسائل اٹھائے گئے

دوپہر میں انہوں نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق ایک ڈویژنل جائزہ میٹنگ بھی کی۔ اس میٹنگ میں اعظم گڑھ ضلع کے افسران اور ڈویژن کے عوامی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع کے عہدیداروں نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ حکومت کے مفاد عامہ اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ ہر پروجیکٹ کیلئے ایک علاحدہ نوڈل افسر مقرر کریں، جو ہر ہفتے پیش رفت رپورٹ تیار کرے۔ سینئر افسران کو ہر۱۵؍ دن بعد پروجیکٹس کا جائزہ لینا چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ تمام پروجیکٹس کو ان کی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ معیار پر پوری توجہ دی جائے۔ کسی بھی منصوبے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک جام کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ سڑک پر گاڑیاں کھڑی نہیں ہونی چاہئیں۔ اسٹریٹ وینڈرز کو بھی منظم کیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK