• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوپی: پھل توڑنے سے انکار کرنے پر دلت طالب علم کی پٹائی، ٹیچر معطل

Updated: July 25, 2024, 5:17 PM IST | Lucknow

ملزم ٹیچر رانی گنگوار نے مبینہ طور پر ۹؍ سالہ طالب علم کو کلاس روم میں بند کر کے اس پر جسمانی تشدد کیا۔ اس واقعہ کے بعد بریلی میں بیسک ایجوکیشن آفیسر نے گنگوار کو معطل کر دیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Students studying in a school. Photo: INN.
ایک اسکول میں طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

بریلی ضلع کے کلادیہ علاقے میں ایک پرائمری اسکول ٹیچر کو پیر کو دلت برادری سے تعلق رکھنے والے چوتھی جماعت کے طالب علم کو پیٹنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالب علم نے اسکول کے احاطے میں استاد کیلئے پھل توڑنے سے انکار کردیا۔ ملزم ٹیچر رانی گنگوار نے مبینہ طور پر ۹؍ سالہ طالب علم کو کلاس روم میں بند کر کے اس پر جسمانی تشدد کیا۔ اس واقعہ کے بعد بریلی میں بیسک ایجوکیشن آفیسر نے گنگوار کو معطل کر دیا۔ گنگوار کے خلاف بھارتیہ نیاہ سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ۳۵۲؍ (امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) کے ساتھ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) کے سیکشن کے تحت ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پرتاپ گڑھ: بارش نہ ہونے سے فصلیں سوکھنے کا خدشہ، بعض مقاما ت پر فوارے سے سنچائی

متاثرہ کی والدہ نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ بااثر افراد خاندان پر معاملہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نواب گنج) ہرش مودی نے تصدیق کی کہ اس کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جس میں بچے کے زخموں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی ہرش مودی نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ یہ معاملہ ایس ٹی ایس سی ایکٹ کے تحت بھی درج ہے۔ ہم قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK