• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مظفرنگر: ٹکر لگ جانے کا الزام لگا کر کانوڑیوں کا مسلم ڈائیور پر حملہ، کار کو نقصان

Updated: July 27, 2024, 4:48 PM IST | Lucknow

اترپردیش کے مظفر نگر میں کانوڑیوں نے ایک کار سے ٹکر لگ جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلم ڈائیور کو مارا پیٹا اور کار کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق کانوڑیوں نے بلاوجہ کار ڈائیور پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے ۱۰؍ تا ۱۵؍ کانوڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Injured car diver Aqib. Image: X
متاثرہ کار ڈائیور عاقب۔ تصویر: ایکس

اترپردیش کے مظفر نگر میں کانوڑیوں نے کار سے ٹکر لگ جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک شخص کو مارا پیٹا اور اس کی کار کو بھی توڑ پھوڑ ڈالا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ کانوڑیوں نے کار سے ٹکر لگ جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ کانوڑیوں نے بلاوجہ اور جعلی کہانی پر یہ جارحانہ حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: کیمبرج کی آن لائن لغت میں ۳۲۰۰؍ نئے الفاظ کی شمولیت

خبر رساں ایجنسی دی وائر کے مطابق پولیس نے ۱۰؍تا ۱۵؍اجنبی کانوڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ’’کانوڑیوں نے ارادتاً کار کو روکا تھا اور بلاوجہ کار کے ڈرائیور پرحملہ کیا تھا۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ڈائیور عاقب ہجوم سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے بھاگ رہا ہے۔ بعد ازیں پولیس نے اسے بچایا۔ 

عاقب نے جورنو میرر کو بتایا کہ ’’وہ اپنے سالے کو چھوڑنے میرٹھ  گیا تھا جب اس کی کار کو کانوڑیوں نے نشانہ بنایا۔ اس نے کہا ان پر لگائے گئے الزامات کہ ان کی کار سے کانوڑیوں کو ٹکر لگی تھی اور انہوں نے ان پر ہورن بجایا تھا، غلط ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK