• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی: یتی نرسنگھانند نے وزیراعلیٰ سے ہندوؤں کو بندوق لائسنس دینے کی اپیل کی، خون سے لکھا خط بھیجا

Updated: February 21, 2025, 7:00 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow

نرسنگھانند نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور غیر مسلم ممالک کے لیڈران کو خطوط بھیج کر اسلامی جہاد کے متعلق خبردار کرنے کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا۔

Yati Narsinghanand. Photo: INN
یتی نرسنگھانند۔ تصویر: آئی این این

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کیلئے مشہور یتی نرسنگھانند نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوؤں کیلئے لائسنس یافتہ بندوقوں کے حصول کو آسان بنائیں۔ اس ضمن میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے خون سے لکھا خط بھی روانہ کیا۔ بی جے پی لیڈر اڈیتا تیاگی نے نرسنگھانند کے خط کو وزیر اعلیٰ تک پہنچایا۔ ایک ویڈیو میں تیاگی، نرسنگھانند کے خون کا استعمال کرکے خط لکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: گورکھپور کی مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر انہدام کا نوٹس

نرسنگھانند نے داسنا دیوی مندر میں ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران اپنے مذہب کی حفاظت میں "ہندو لیڈران کی ناکامی" پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہندوؤں کو اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار رکھنے چاہئے۔ انہوں نے میٹنگ میں کہا کہ میں ہندو لیڈروں سے مایوس ہوں۔ وہ اپنے مذہب کی حفاظت میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ اس لئے اب میں نے براہ راست لوگوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یوپی سرکار کا بجٹ پیش، طالبات اور نوجوانوں کیلئے سوغات

میٹنگ کے دوران نرسنگھانند نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور غیر مسلم ممالک کے لیڈران کو خطوط بھیجنے کے اپنے منصوبے کا بھی انکشاف کیا جس کے تحت وہ انہیں "اسلامی جہاد" کے خطرات سے خبردار کریں گے اور ان پر اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے زور دیں گے۔ اس خط کو ایک جلسہ عام میں یوگی آدتیہ ناتھ کو پیش کرنے سے قبل، اپنی اپیل کے ایک حصے کے طور پر نرسنگھانند اس پر ایک لاکھ ہندوؤں کی دستخط حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پوری ہندو برادری کیلئے بندوق کے لائسنس کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریک شروع کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK