• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رام پور: حج سے لوٹ رہے اشرف علی سمیت ۵؍ افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

Updated: July 04, 2024, 5:16 PM IST | Lucknow

اترپردیش کے رام پور میں آج صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ۵؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں اشرف علی، ان کے ۳؍ بیٹے اور کار ڈرائیور شامل ہیں۔ اشرف علی حج سے لوٹے تھے، اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دہلی سے رامپور اپنے گھر جارہے تھے۔

Car after the incident. Photo: INN
حادثے کے بعد کار کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ۵؍افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (۶۵؍)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (۴۲؍)، عارف علی (۲۴؍) اور انتخاب علی (۲۰؍ )، اور کار کا ڈرائیور احسن (۳۲؍ )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ الیکشن: ہندوتوا کا حوالہ دیتے ہوئے ہندو تنظیم نے ہندو منشور مسترد کردیا

متاثرین کا تعلق رام پور ضلع کے مکرم پور گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حاجی اشرف علی اور ان کی اہلیہ زیتون حج کے بعد سعودی عربیہ سے لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ جوڑا بدھ کی شام دہلی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ بعد ازیں حاجی اشرف علی، ان کی اہلیہ زیتون اور ان کے ۴؍ بیٹھے رام پور اپنی گھر کی جانب رواں دواں تھے جب آج صبح ۶؍ بجے ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK