امسال جنوری اور نومبر کے درمیان یو پی آئی کے ذریعے۱۵۵۴۷؍ کروڑ سے زیادہ کا لین دین ہوا ہے۔ وزارت خزانہ نے اطلاع دی
EPAPER
Updated: December 16, 2024, 6:11 PM IST | Agency | New Delhi
امسال جنوری اور نومبر کے درمیان یو پی آئی کے ذریعے۱۵۵۴۷؍ کروڑ سے زیادہ کا لین دین ہوا ہے۔ وزارت خزانہ نے اطلاع دی
اس سال جنوری اور نومبر ۲۰۲۴ء کے درمیان یوپی آئی کے ذریعے ۱۵۵۴۷؍ کروڑ روپے سے زیادہ لین دین ہوئے ہیں۔ اس مدت کے دوران کل۲۲۳؍ لاکھ کروڑ روپے کا لین دین ہوا۔ وزارت خزانہ نے ۱۴؍ دسمبر کو اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس تاریخی کامیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ یو پی آئی کے ذریعے اب تک کی سب سے بڑی لین دین کا ریکارڈ ہے۔
یو پی آئی کی عالمی توسیع
وزارت کے مطابق یوپی آئی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہو رہا ہے۔ فی الحال یہ ۷؍ ممالک متحدہ عرب امارات، سنگاپور، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، فرانس اور ماریشس میں فعال طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ڈجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان امیر ترین افراد پر ٹیکس لگانے کیلئےمزید اقدام کرے:فرانسیی ماہراقتصادیات
اکتوبر۲۰۲۴ء میں بہتر کارکردگی
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق یو پی آئی نے اکتوبر۲۰۲۴ء میں۵۸ء۱۶؍بلین روپے (۱۶۵۸؍کروڑ) لین دین کے ذریعے ۴۹ء۲۳؍؍ لاکھ کروڑ روپے کے لین دین ہوا ہے۔ یہ اکتوبر۲۰۲۳ء میں۴۰ء۱۱؍ بلین(۱۱۴۰؍کروڑ روپے) لین دین سے۴۵؍ فیصد سالانہ اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔
بینکنگ ماحولیاتی نظام میں یوپی آئی کی اہمیت
فی الحال۶۳۲؍ بینک یو پی آئی سے منسلک ہیں۔ اس کی وسیع قبولیت اور بڑھتے ہوئے استعمال نے ہندوستان کے ادائیگیوں کے منظر نامے میںیوپی آئی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی کی ہے۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) کے ذریعہ۲۰۱۶ء میں شروع کیا گیایوپی آئی، آج ڈجیٹل ادائیگیوں کے انقلاب کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔
یو پی آئی کا آسان اور موثر استعمال
یو پی آئی کے ذریعہ صارفین ایک سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کو ایک موبائل ایپلیکیشن سے منسلک کر سکتے ہیں اور آسانی سے آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی نے نہ صرف ادائیگی کے نظام کو آسان بنایا ہے بلکہ اسے انتہائی تیز، محفوظ اور قابل اعتماد بھی بنایا ہے۔
ڈجیٹل ادائیگیوں میں انقلاب
۲۲۳؍ لاکھ کروڑ روپے کے لین دین اور ۱۵۵۴۷؍ کروڑ روپے کے لین دین کے ساتھ یوپی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستان ڈجیٹل ادائیگیوں میں لیڈر بن گیا ہے۔ حکومت اور مالیاتی اداروں کے تعاون سے یو پی آئی نے ملک اور بیرون ملک ڈجیٹل ادائیگیوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ یہ نہ صرف ملک کی اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ عالمی ڈجیٹل اکنامی میں بھی اسے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔