فرانسیسی ماہر اقتصادیات اور مصنف تھامس پیکیٹی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کو اپنی اعلیٰ سطح کی عدم مساوات کے پیش نظر اپنے امیروں پر ٹیکس لگانے کیلئے مزید اقدام کرنا چاہیے۔جبکہ حکومت کے اقتصادی مشیر، وی اننتھا ناگیشورن نے پیکیٹی کے مشورہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ٹیکس زیادہ اوور فلو کا باعث بن سکتے ہیں۔
فرانسیسی ماہر اقتصادیات اور مصنف تھامس پیکیٹی۔ تصویر: ایکس
فرانسیسی ماہر اقتصادیات اور مصنف تھامس پیکیٹی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کو اپنی اعلیٰ سطح کی عدم مساوات کے پیش نظر اپنے امیروں پر ٹیکس لگانے کیلئے مزید اقدام کرنا چاہیے۔سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’’ کیپٹل ان دی ۲۱؍ویں صدی‘‘ کے مصنف نے ہندوستان سے۲۰؍ بڑی معیشتوں کے گروپ کے وزرائے خزانہ کے جولائی کے وعدے پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ دنیا کے امیر ترین لوگوں پرموثر طریقے سے ٹیکس لگانے میں تعاون کیا جاسکے۔
رائٹر کی خبر کے مطابق پکیٹی نے دہلی میں قائم تھنک ٹینک ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈیولپنگ کنٹریز (آر آئی ایس) اور دہلی اسکول آف اکنامکس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کہا، ’’ہندوستان کو امیروں پر ٹیکس لگانےکیلئے سرگرم ہونا چاہیے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہندوستان ۱۰۰؍ملین روپےسے زیادہ کے اثاثوں والے لوگوں پر ۲؍فیصد ویلتھ ٹیکس لگا کر اور کم از کم اتنی ہی مالیت کی جائیداد پر ۳۳؍فیصد وراثتی ٹیکس لگا کر اپنی مجموعی گھریلو پیداوار کا ۷۳ء۲؍فیصد سالانہ آمدنی بڑھا سکتا ہے۔ایک فیصد امیر ترین ہندوستانیوں کے پاس قومی آمدنی کا تناسب امریکہ اور برازیل سے آگے نکل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پبلک سیکٹر بینکوں نے مالی سال کے پہلے ۶ مہینوں میں ۴۲ ہزار کروڑ روپے مالیت کے قرضوں کو معاف کیا:مرکز
انہوں نے ۲۰۲۲ء -۲۳؍ میں کہا تھا کہ ہندوستان میں ایک فیصد امیر ترین آبادی کے پاس قومی آمدنی کا ۶ء۲۲؍؍ فیصد اور ملک کی دولت کا ۱ء۴۰؍ فیصد حصہ ہے۔ جبکہ اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ہندوستانی حکومت کے چیف اقتصادی مشیر، وی اننتھا ناگیشورن نے پیکیٹی کے مشورہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ٹیکس زیادہ اوور فلو کا باعث بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپریل میں، ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھاکہ وراثت کا ٹیکس’’ متوسط طبقہ کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے ان کیلئے اپنے بچوں کو بچت یا زمین کی منتقلی مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور چین کی ایکدوسرے پر نئی تجارتی پابندیاں
واضح رہے کہ فوربس کی اس ماہ شائع ہونے والی امیر ترین ہندوستانیوں کی فہرست کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران، ہندوستان کے ۱۰۰؍ارب پتیوں کی مجموعی دولت ۳۰۰؍بلین ڈالر سے بڑھ کر ۱ء۱؍ ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔