• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوراگوئے: یامانڈو اورسی نئے صدر منتخب

Updated: November 25, 2024, 5:55 PM IST | Montevideo

یوروگوئے کے بائیں بازو کے امیدوار یامانڈو اورسی نے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے قدامت پسند الواروڈیلگاڈو کو شکست دی۔ سابق صدر نے اپنی شکست تسلیم کر کے نئے صدر کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ منتخب شدہ نئے صدر نے کئی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔

Uruguay`s newly elected president Yamando Orsi. Photo: X
یوروگوئے کے نو منتخب صدر یامانڈو اورسی۔ تصویر: ایکس

یوراگوئے کےبائیں بازو کے امیدوار یامانڈو اورسی صدارتی انتخاب جیت کر نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ایک سخت مقابلے میں انہوں نے دائیں بازو کےحریف امیدوارالوارو ڈیلگاڈو کو شکست دی۔ملک کی انتخابی عدالت کے مطابق کل ۴ء ۹۴؍ فیصد رائے دہندگی کے ساتھ اورسی نے ۱۱؍لاکھ ۲۳؍ ہزار ۴؍ سو ۲۰؍ ووٹ حاصل کئے ، جبکہ ان کے مقابل ڈیلگاڈو ۱۰؍ لاکھ ۴۲؍ ہزار ایک ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ ڈیلگاڈو نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ جس کے بعد ملک میں قدامت پسندوں کی پانچ سالہ حکمرانی کا اختتام ہو گیا۔ ڈیلگاڈو نے اپنے حامیوں کے درمیان سے ایک خطاب کیا، جس میں انہوں نے عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اورسی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی،ساتھ ہی آئندہ کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ حکومت کی تشکیل: زراعت اور خزانہ کی وزارتوں کیلئے ناموں کا اعلان

۵۷؍ سالہ اورسی ایک سابق تاریخ کے استاد ہیں، اور پیشہ ور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور دو بار مئیر رہ چکے ہیں۔ انہیں بڑے پیمانے پر مشہور سابق صدر اور مارکسی گوریلا ’جوز پیپے موجیکا‘ کے وارث کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔موجیکا نے ایک اختتامی مہم کے اشتہار میں کہا تھا کہ ’’ اورسی عام کارکنوں سے پیدا ہوا لیڈر ہے، وہ یوراگوئے کے متوسط طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے۔‘‘اورسی نے یوراگوئےکے اہم زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ٹیکس مراعات کی صنعتی پالیسی اپنانے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے سماجی تحفظ کی اصلاحات بھی نافذ کر نے کا اعلان کیا، جو سبکدوشی کی عمر کو کم کرنے میں آبادی کے رجحان کو ملحوظ رکھیں گی۔ لیکن یوراگوئے کی یونینوں کی مطلوبہ بنیاد پر نظر ثانی سے انکار کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK