ڈیٹا فور پروگریس نے سروے کے نتائج میں کہا کہ ووٹروں کی ایک مضبوط اکثریت غزہ پر امریکی کنٹرول سنبھالنے اور اس کی فلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے کے خلاف ہے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 10:03 PM IST | Inquilab News Network | Washington
ڈیٹا فور پروگریس نے سروے کے نتائج میں کہا کہ ووٹروں کی ایک مضبوط اکثریت غزہ پر امریکی کنٹرول سنبھالنے اور اس کی فلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے کے خلاف ہے۔
امریکہ میں کئے گئے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ۶4 فیصد امریکی باشندے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کی مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے غزہ پٹی کا محاصرہ کرنے اور اسے "مشرق وسطیٰ کے ایک پر افزاء مقام" میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
ترقی پسند تھنک ٹینک اور پولنگ فرم، ڈیٹا فور پروگریس نے اس سروے کا انعقاد کیا تھا۔ سروے میں امریکہ بھر سے ۱۲۰۰ سے زائد افراد کے جوابات ریکارڈ کئے گئے۔ اس سروے میں جواب دہندگان نے نوٹ کیا کہ اس طرح کے منصوبہ پر عمل کرنا، غزہ میں اس وقت مقیم تقریباً ۱۸ لاکھ سے زائد آبادی کو زبردستی بے گھر کرنے اور ہمسایہ ممالک منتقل کرنے کے مترادف ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ خالی سرزمین نہیں ۲۰؍ لاکھ لوگوں کا وطن ہے: فرانسیسی صدر میکرون
ڈیٹا فار پروگریس نے سروے کے نتائج میں کہا کہ ووٹروں کی ایک مضبوط اکثریت غزہ پر امریکی کنٹرول سنبھالنے اور اس کی فلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے کے خلاف ہے۔ سروے میں شریک ہونے والے افراد کی بڑی تعداد نے ٹرمپ کے منصوبے کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ۴۷ فیصد افراد نے بتایا کہ وہ اس منصوبے کی "سختی سے" مخالفت کرتے ہیں جبکہ ۱۷ فیصد افراد نے جواب دیا کہ وہ "کسی حد تک" اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دینے والے ۸۵ فیصد افراد نے ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی جبکہ ریپبلکن پارٹی کے ۴۳ فیصد ووٹرز اس کے خلاف تھے۔ دریں اثنا، ۴۶ فیصد ریپبلکن ووٹرز نے اس تجویز کی حمایت کی۔