• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسند کے قتل کی تحقیق میں ہندوستان تعاون نہیں کررہا:امریکہ

Updated: October 16, 2024, 4:49 PM IST | Washington

کنیڈا کی پولیس نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کےحکام کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں پر حملے اور پر تشدد کارروائی میں ملوث ہیں، اور خفیہ ادارے گینگسٹر کے ساتھ مل کر مجرمانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں، ہندوستان نے اس کی تردید کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں پر حملے اور نشان زد قتل کے واقعات اور ہندوستانی حکومت کے ایجنٹوں کے درمیان مبینہ روابط کی تحقیقات کررہی کنیڈاکی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے۔بدھ کو امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھو ملر نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ’’ کنیڈا کے ذریعے لگا ئے گئے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، جسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت اسی سنجیدگی سے کنیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ملر کا یہ بیان کنیڈائی پولیس افسران کے ذریعے اس الزام کے ایک دن بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی ایجنٹ گینگسٹر لارینس بشنوئی گروپ کے ساتھ مل کر کنیڈا میں سنگین مجرمانہ سر گرمیاں انجام دے رہے ہیں۔پیر کو واشنگٹن پوسٹ نے خبر شائع کی تھی کہ ہردیپ سنگھ نجر کا قتل پر تشدد کاررائی کی بڑی سازش کا ایک حصہ ہے جس میں اعلیٰ ہندوستانی حکام اور ہندوستان کا خفیہ ادارہ ملوث ہے۔کنیڈا کے حکام نے ان ہندوستانی حکام کی نشاندہی بھی کی جنہیں سکھ علیٰحدگی پسندوں کی نشاندہی کرنےاور ان پر حملہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔اس میں امیت شاہ کا نام شامل ہے۔ حالانکہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے امیت شاہ پر مبینہ الزام کے تعلق سے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’امریکہ کے جنگی جہاز اور فوجی ٹھکانے، سب ہمارے نشانے پر ہیں‘‘

کنیڈا نے یہ الزام ہندوستانی حکومت کی جانب سے سفارتی عہدیداروں کو ملک واپس بلانے کے اعلان کے بعد لگایا۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے چھ کنیڈائی سفیروں کو برطرف کر دیا۔منگل کو ہندوستانی تحقیقاتی کمیٹی امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے الزام کے سلسلے میں امریکہ میں تھی۔ملر نے کہا کہ یہ اتفاق ہے ورنہ کنیڈا کی تحقیق سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے ہندوستانی حکام پر پنو کے ناکام قتل کی ہدایت دینے کاالزام لگا یاہے۔ملر نے کہا کہ ’’ہندوستانی حکومت نےیقین دلایا ہے کہ انہوں نے ان الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے، ساتھ ہی ملر نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف نے جن سرگرمیوں کا ذکر کیا ہے، وہ ہندوستان کی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK