Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کنیڈا امریکہ پر انتقامی ٹیرف نافذ کرے گا، چین کا بھی جوابی اقدامات کا عزم

Updated: March 04, 2025, 9:57 PM IST | Ottawa

کنیڈا کےوزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کنیڈا کی مصنوعات پر تجویز کردہ ٹیرف نافذ کرتی ہے تو کنیڈا منگل سے۱۰۷؍ ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر ۲۰؍ فصد ٹیرف نافذ کرے گا، جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف کے خلاف انتقامی جوابی اقدامات کا عہد کیا ہے۔

Justin Trudeau and Donald Trump. Photo: INN
جسٹن ٹروڈو اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

کنیڈا منگل سے ۲۰؍ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر ۲۵؍ فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جبکہ باقی  ۸۷؍ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف۲۱؍ دنوں میں نافذ ہو جائے گا۔ٹروڈو نے مزید کہا کہ ’’ ہمارے ٹیرف اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ امریکی تجارتی اقدامات واپس نہیں لئے جاتے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’یوکرین اب بھی امریکہ کیساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار‘‘

چین کے کامرس منسٹری نے منگل کو فینٹینائل اور دیگر مسائل سے متعلق چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا، اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کا عہد کیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے الزامات کا رخ موڑ دیا ہے اور مہلک منشیات فینٹینائل کے اپنے مسائل کو ٹیرف عائد کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ چین فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز فراہم کرتا ہے۔تاہم چین نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے۔ چین کی وزارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو فوری طور پر واپس لےجو غیر معقول اور بے بنیاد ہیں، ساتھ ہی دوسروں کیلئے نقصان دہ بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK