نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کورنیل اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹیوں کیلئے ۷ء۱؍ بلین ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ منجمد کردی ہے۔
EPAPER
Updated: April 09, 2025, 10:22 PM IST | Washington
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کورنیل اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹیوں کیلئے ۷ء۱؍ بلین ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ منجمد کردی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کیمپس میں فلسطین حامی طلبہ کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے درمیان کارنیل یونیورسٹی کیلئے ایک بلین ڈالر سے زیادہ اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کیلئے ۷۹۰؍ ملین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ منجمد کر دی ہے۔ دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ فنڈنگ میں وقفہ بنیادی طور پر محکمہ زراعت، دفاع، تعلیم اور صحت اور انسانی خدمات کے گرانٹس اور معاہدوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس ضمن میں کارنیل نے کہا کہ اسے محکمہ دفاع کی جانب سے ۷۵؍ سے زیادہ اسٹاپ ورک آرڈرز موصول ہوئے ہیں لیکن اس کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ایک بلین ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ متاثرہ تحقیق امریکی دفاع، سائبر سیکوریٹی اور صحت کیلئے بہت اہم ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے غزہ یونیورسٹی تباہ کرکےمستقبل کے کئی سقراط اور ابن سینا کو ختم کردیا
اس ضمن میں نارتھ ویسٹرن نے کہا کہ اسے باضابطہ طور پر کسی منجمد کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فنڈنگ جدید اور جان بچانے والی تحقیق کو آگے بڑھاتی ہے۔ واضح رہے کہ کارنیل اور نارتھ ویسٹرن ان ۶۰؍ یونیورسٹیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ یہود دشمنی اور نسلی امتیاز کی تحقیقات پر خبردار کیا تھا۔ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کولمبیا یونیورسٹی کو تقریباً ۴۰۰؍ ملین ڈالر کی فیڈرل گرانٹس اور معاہدوں کو بھی منسوخ کر دیا تھا، جس میں اس کے کیمپس میں فلسطین حامی مظاہروں کے دوران یہود دشمنی سے نمٹنے میں اسکول کی مبینہ ناکامی کا حوالہ دیا گیا تھا۔