• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ڈونالڈ ٹرمپ کے کمپنی خریدنے کی خبروں کا اثر، بٹ کوائن بلند ترین سطح پر

Updated: November 20, 2024, 11:20 PM IST | Washington

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ وہ خبریں ہیں، جن کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کمپنی کے ذریعے بٹ کوائن کے تمام حصص خریدنے کے قریب ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے انتخابیمہم میں بھی ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کا وعدہ بھی کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی بٹ کوائن کو خریدنے سے متعلق گفتگو کر رہی ہے، اس خبر کے عام ہوتے ہی بٹ کوائن کی قیمت ۹۴؍ ہزار ڈالر سے زیادہ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔ بٹ کوائن، دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور کریپٹو کرنسی ہے جس کی قیمت اس سال دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔فنانشل ٹائمز نے دو جانکاروں کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ، جو ٹروتھ سوشل چلاتا ہے، بی اےکے کے ٹی کے تمام حصص کے حصول کے قریب ہے جسے این وائے ایس ای کے مالک انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج کی حمایت حاصل ہے ۔اس کے علاوہ تجزیہ کار بٹ کوائن کے ریکارڈ بلندی پر جانے کی وجوہات میں ٹرمپ معاہدے کی خبریں بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی حمایت کا صلہ، ایلون مسک کی دولت ۳۰۰؍ بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

۵تجزیہ نگاروں کے مطابق؍ نومبر کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ تاجروں کا وہ اعتماد ہے جو ڈونالڈ ٹرمپ کےڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کے انتخابی وعدے کے سبب پیدا ہوا۔اور اسی جوش کا نتیجہ تھا کہ کرپٹو کرنسی کا بازار تین ٹریلین کی اپنی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گیا۔ آسٹریلوی آن لائن بروکر پیپر اسٹون نے کہا کہ فی الوقت بٹ کوائن خریدنے کا دباؤ ہے، اور اسی طرح مستحکم حصص کو خریدنے والوں کی ایک کوشش بٹ کوائن کو مزید بلندی عطا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK