• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں آپ کو غلط ثابت کرکے دکھاؤں گا، امریکی صدربائیڈن کا ناقدین کو چیلنج

Updated: July 21, 2024, 11:11 AM IST | Agency | Washington

بائیڈن آئندہ دنوں جارجیا اور ٹیکساس کے ممکنہ دوروں کے ساتھ دوبارہ الیکشن مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ اپنے عملے کےساتھ بھی مسلسل گفتگو کررہے ہیں۔

US President Joe Biden is increasingly opposed in his own party. Photo: INN
امریکہ کے صدر جوبائیڈن جن کی اپنی ہی پارٹی میں مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے رواں سال ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سےدست برداری کے بڑھتےمطالبات کے تناظر میں ناقدین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’انہیں غلط ثابت کرکے دکھائیں گے‘۔ بائیڈن خود انہیں غلط ثابت کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں جارجیا اور ٹیکساس کے ممکنہ دوروں کے ساتھ بائیڈن دوبارہ الیکشن مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خاتون اول جل بائیڈن جو سمر اولمپکس کے لیے پیرس میں ہیں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں بھی شرکت کریں گی، جہاں پارٹی بیرون ملک مقیم امریکیوں سے فنڈز جمع کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: میں نے زیلنسکی سے یوکرین میں جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا ہے: ٹرمپ

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بائیڈن کی مہم کے مینیجر جین او میلے ڈلن نے اس بارے میں مضبوط ثبوت فراہم کیے ہیں کہ وہ صدر کی دوڑ میں ڈٹےہوئے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ صدر اپنے عملے کے ساتھ کھل کر بات کر رہے ہیں تاکہ انہیں ناقدین کی بات سننے سے روکا جا سکے۔ مہم کے منیجر اکیلے نہیں ہیں۔ اس باب میں نائب صدر کملا ہیرس نے تقریباً۳۰۰؍ عطیہ دہندگان کو فون کیا تاکہ انہیں اس بات پر قائل کیا جا سکے کہ۹؍ ڈیموکریٹس کی طرف سے صدر بائیڈن کی دستبرداری کے مطالبے کے حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان کی حمایت جاری رکھنے کی ترغیب دینے کی بھی کوشش کی، لیکن بہت سے سامعین نے کہا کہ وہ نائب صدر کی بات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ 
۱۰؍ میں سے ایک ڈیموکریٹ رکن بائیڈن کے خلاف
 قابل ذکر ہے کہ بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کیونکہ کانگریس میں ہر۱۰؍ میں سے ایک ڈیموکریٹ رکن صدر سے رخصت ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جون میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد ڈیموکریٹس پارٹی میں بائیڈن کے حوالے سے مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ 
 امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو اپنی انتخابی مہم جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کانگریس میں ۷؍ دیگر ڈیموکریٹس نے ان سے اپنی مہم ختم کرنے اور الیکشن سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ بائیڈن جو اس وقت کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث ڈیلاویئر میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ وہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم دوبارہ شروع کریں گے۔ 
 اس دوران امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ جو بائیڈن ڈیموکریٹ پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔ یہ دعویٰ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس کے مطابق جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے درمیان ٹکراؤ شدت اختیار کرے گا اور اگلے ہفتے اپنے انجام کو پہنچنے کا امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK